حیدرآباد پولیس نے بدھ کو ماریوٹ ہوٹل لین کے قریب ہنومان شوبھا یاترا۲۰۲۵ء کے راستے میں واقع مسجد سلطان باغ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے منع کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 10:30 PM IST | Hyderabad
حیدرآباد پولیس نے بدھ کو ماریوٹ ہوٹل لین کے قریب ہنومان شوبھا یاترا۲۰۲۵ء کے راستے میں واقع مسجد سلطان باغ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے منع کیا ہے۔
حیدرآباد پولیس نے بدھ کو میریٹ ہوٹل لین کے قریب ہنومان شوبھا یاترا۲۰۲۵ء کے راستے میں واقع مسجد سلطان باغ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے منع کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیاکہ ’’آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ہنومان شوبھا یاترا۲۰۲۵ء کے راستے میں کسی بھی قسم کے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال نہ کریں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: دہلی میں مچھلی کے کاروباریوں کودھمکانے پر مہوا موئترا برہم
محمد رضوان عالم کو جاری کردہ اس نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ ’’اگر کوئی خلاف ورزی کی گئی تو مسجد کمیٹی اور مسجد کے انچارج کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔‘‘اس میں مزید کہا گیاکہ ’’جلوس کے اختتام کے بعد ساؤنڈ سسٹم پر عبادات معمول کے مطابق جاری رکھی جا سکتی ہیں۔‘‘ صحافی مبشر خرم نے ایکس پر مساجد کو نوٹس جاری کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ ’’میں سمجھ نہیں پا رہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس نے مساجد کو نوٹس کیوں جاری کیے ہیں؟‘‘ انہوں نے پولیس کمشنر سے وضاحت طلب کی۔ایک صارف عامر علی نے کہا،’’ایک سیکولر ریاست میں ایک سماج کو دوسرے کے جشن کے دوران خاموش کیوں کیا جائے؟ یہ صرف آواز کا نہیں بلکہ اصول کا سوال ہے۔‘‘ نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اور صارفہ سمایہ خان نے پوچھا، ’’یہ حیدرآباد ہے یا اتر پردیش؟‘‘
یہ بھی پڑھئے: مالیگائوں: گڑھ کی یاترا شروع، پولیس کا روٹ مارچ
واضح رہے کہ۱۲؍ اپریل کو منعقد ہونے والی ہنومان جنتی ریلیکیلئے۱۷۰۰۰؍ سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ وی ایچ پی اور بجرنگ دل کے لیڈروں کے ساتھ ہونے والی کوآرڈینیشن کمیٹی میٹنگ کے بعد پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا، کہ ’’منتظمین سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے جلوسوں میں شامل شرکاء اور نوجوانوں پر نظر رکھیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔‘‘