• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی سطح پر ہندوستانی طلبہ میں کاروبار شروع کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے

Updated: October 21, 2024, 6:44 PM IST | New Delhi

آئی آئی ٹی منڈی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ۳۲ء۵؍فیصد ہندوستانی کالج طلبہ پہلے ہی سے اپنے کاروبار شروع کرنے میں سرگرم ہیں۔ یہ اعداد و شمار عالمی اوسط۲۵ء۷؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی آئی ٹی منڈی کے سروے کے مطابق۱۴؍ فیصد ہندوستانی طلبہ گریجویشن کے فوراً بعدکمپنی کی بنیاد ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Majority of the college students want to join the business sector. Photo: INN.
کالج طلبہ کی اکثریت کاروباری شعبے سے وابستہ ہونا چاہتی ہے۔ تصویر: آئی این این۔

آئی آئی ٹی منڈی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ۳۲ء۵؍فیصد ہندوستانی کالج طلبہ پہلے ہی سے اپنے کاروبار شروع کرنے میں سرگرم ہیں۔ یہ اعداد و شمار عالمی اوسط۲۵ء۷؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ آئی آئی ٹی منڈی کے سروے کے مطابق۱۴؍ فیصد ہندوستانی طلبہ گریجویشن کے فوراً بعدکمپنی کی بنیاد ڈالنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو۱۵ء۷؍ فیصد کی عالمی اوسط کے قریب ہیں۔ ۳۱ء۴؍ فیصد طلبہ عالمی اوسط۳۰؍ فیصد کے مقابلے میں گریجویشن کے پانچ سال بعد انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ، ۶۹ء۷؍ فیصد طالب علم ابتدائی طور پر گریجویشن کے بعد ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں، یہ تعداد پانچ برسوں میں ۵۲ء۲؍فیصد کم ہوجاتی ہے، اس عرصے کے دوران۳۱؍ فیصد طالب علم بزنس مین بننے کے خواہشمند ہیں ۔ گریجویشن کے بعد یہ تعداد۱۴؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: خالصتانی علااحدگی پسند گرپتونت سنگھ پنو کی ایئرانڈیا کے مسافروں کو دھمکی

یہ اعداد و شمار `GUESSS India 2023 رپورٹ میں جاری کئے گئے ہیں جو ہندوستانی طلبہ کی انٹرپرینیورشپ پر ایک سروے ہے جسے گلوبل یونیورسٹی انٹرپرینیورئل اسپرٹ اسٹوڈنٹس سروے (GUESSS) کے انڈیا چیپٹر کے ذریعہ منظر عام پرلایا گیا ہے۔ اس عالمی تحقیقی پروجیکٹ میں  دنیا بھر کے ۵۷؍ ممالک کے طلبہ کا سروے کیا گیا ہے۔ آئی آئی ٹی منڈی کی رپورٹ میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ۳۸؍ فیصد طلبہ وینچرکریئشن میں شامل ہیں، ۳۳؍ فیصد ابتدائی مرحلے میں ہیں تاہم، صرف ۴ء۸؍فیصد آمدنی پیدا کرنے کے مرحلے تک پہنچے ہیں جو ترقی کے امکانات کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہر اسمبلی حلقے میں بغاوت کو روکنا سیاسی جماعتوں کے لئے بڑا چیلنج ہے

جب یونیورسٹی سپورٹ تک رسائی کی بات آتی ہے تو۶۳؍ فیصد طالب علم کاروباری افراد اس وقت یونیورسٹی سپورٹ تک رسائی حاصل کرتے ہیں جس میں ۲۶؍ فیصد طلبہ کے منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی یونیورسٹیاں ایک مثبت کاروباری ماحول پیدا کرنے میں سرفہرست ہیں جن کی درجہ بندی۷؍ میں سے۴ء۷؍ ہے۔ یہ درجہ بندی عالمی سطح پر معروف اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظاموں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس رپورٹ کی قیادت ڈاکٹر پورن سنگھ( اسوسی ایٹ پروفیسر، اسکول آف مینجمنٹ، آئی آئی ٹی منڈی )اور دھرمیندر کے یادو(اسکول آف مینجمنٹ، آئی آئی ٹی منڈی کے قومی ٹیم کے رکن اور ڈاکٹریٹ کے امیدوار) شریک مصنف تھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK