Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امریکہ میں ٹرمپ کے کریک ڈاؤن کے درمیان غیر قانونی تارکینِ وطن کنیڈا فرار ہورہے ہیں: رپورٹ

Updated: March 28, 2025, 10:38 PM IST | Inquilab News Network | Washington / Ottawa

ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکہ میں بطور صدر واپسی کے بعد، تارکین وطن، غیر قانونی امیگریشن کو روکنے والی ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔ یہ تعداد مبینہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی بڑھنا شروع ہو گئی تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کنیڈا کی ایک پروفیسر نے خبردار کیا کہ امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سخت سرحدی پالیسیاں نافذ کئے جانے کے بعد کنیڈا میں غیر قانونی ہجرت اور منشیات کی اسمگلنگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ ماؤنٹ رائل یونیورسٹی کی کیلی سنڈبرگ، جو ۱۵ سال تک کنیڈین بارڈر سروسیز ایجنسی میں ایک افسر کے طور پر کام کر چکی ہیں، نے ’۶۰ منٹ اوور ٹائم‘ پر گفتگو کے دوران بتایا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک "سونامی" میں لامحالہ طور پر کنیڈا بہہ جائے گا۔ انہوں نے کنیڈین حکومت کو محتاط رہنے کا پیغام دیا۔ سنڈ برگ نے مزید کہا: "میں امید کرتی ہوں کہ میں غلط ثابت ہوجاؤں، لیکن ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکام سے بچ نکلنے والے غیر قانونی تارکین وطن، وہاں سے فرار ہوکر ہمارے ملک آ رہے ہیں۔ اور وہ یقیناً اپنے ساتھ بڑی تعداد میں بندوقیں اور منشیات لے کر آ رہے ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور یورپ میں بچے برآمد کرنے والے ملک جنوبی کوریا کا دھوکہ دہی کا اعتراف

کنیڈا، تارکینِ وطن کی نئی منزل

نیویارک پوسٹ نے ان خدشات کی تصدیق کی کہ بڑی تعداد میں تارکینِ وطن امریکہ کی بجائے اب کنیڈا میں داخل ہورہے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے امریکی آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ مزید تارکین وطن، پناہ کیلئے امریکہ کے بجائے کنیڈا کا انتخاب کر رہے ہیں۔ اس معاملے پر صدر ٹرمپ کے کریک ڈاؤن کی روشنی میں، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ذرائع نے دلیل پیش کی کہ کس طرح "بہت سے تارکین وطن" امریکہ سے "خود کو ڈی پورٹ" کر رہے ہیں اور شمال (کنیڈا) کا رخ کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ واضح ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکہ میں بطور صدر واپسی کے بعد، تارکین وطن، غیر قانونی امیگریشن کو روکنے والی ٹرمپ کی پالیسیوں سے خوفزدہ ہیں اور انہوں نے اپنا راستہ بدل لیا ہے۔ یہ تعداد مبینہ طور پر ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار میں آنے سے پہلے ہی بڑھنا شروع ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا دھوکہ دہی کی سرگرمیوں پر ہندوستان میں ۲؍ ہزار ویزا اپائنٹمنٹ منسوخ

دی پوسٹ نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رائل کنیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے جنوری ۲۰۲۵ء میں واشنگٹن سے برٹش کولمبیا میں ۴۰ غیر قانونی کراسنگ کی اطلاع دی۔ امریکہ کے بارڈر پٹرولنگ ایجنٹس نے بھی ۳۰ تارکین وطن کو جنوب کی طرف سرحد عبور کرتے دیکھا۔ یہاں تک کہ ریاست واشنگٹن کے ایک دور دراز علاقے میں ایجنٹس نے روزانہ اوسطاً ۵ تارکین وطن کو شمال سے غیر قانونی طور پر کنیڈا منتقل ہوتے دیکھا ہے۔ کنیڈا جانے والے ان میں سے کئی تارکین وطن امریکہ میں عارضی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ پہلے میکسیکو سے ملک میں داخل ہوئے تھے۔ مزید تارکین وطن کنیڈا میں داخل ہونے کے خواہشمند ہیں اس سے پہلے کہ وفاقی امیگریشن ایجنٹس، ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کے وعدے کو پورا کرنے کیلئے سرگرم ہو جائیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK