• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انڈین میڈیکل اسو سی ایشن:۱۷؍ اگست کواحتجاجًا ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے تمام طبی خدمات بند

Updated: August 16, 2024, 10:08 PM IST | New Delhi

کولکاتہ میں سرکاری میڈیکل کالج اور اسپتال میں زیر تعلیم جونئیر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ۱۷؍ اگست کو صبح ۶؍ بجے سے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے تمام غیر ایمر جنسی طبی خدمات بند رہیں گی۔

Doctors` candlelight march against the killing of a junior doctor in Kolkata. Photo: PTI
کولکاتہ میں جونئیر ڈاکٹر کے قتل کے خلاف ڈاکٹروں کا موم بتی مارچ۔ تصویر: پی ٹی آئی

انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کولکاتہ کے ایک میڈیکل کالج میں ایک جونئیر ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج کے طور پر ۱۷؍ اگست کو صبح ۶؍ بجے سے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے غیرایمرجنسی تمام طبی خدمات بند رہیں گی۔واضح رہے کہ ۹؍ اگست کو کولکاتہ کے ایک سرکاری آر جی میڈیکل کالج اوراسپتال کے سیمینار ہال میں ۳۱؍ سالہ پوسٹ گریجویشن کی تعلیم حاصل کر رہی جو نئیر ڈاکٹر مردہ پائی گئی تھی۔ اس واقعہ کے خلاف پورے ملک میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: الیکشن کمیشن: جموں کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

جمعرات کوانڈین میڈیکل اسوسی ایشن نے آر جی میڈیکل کالج میں مظاہرہ کررہے ڈاکٹروں پر بدمعاشوں کے ذریعے حملہ کرنے ، اسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے کی بھی مذمت کی۔ کولکاتہ پولیس کے مطابق ۵؍ سے ۷؍ ہزار افراد کی بھیڑ اسپتال میں جبراً داخل ہوئی ، انہوں نے اسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا، مظاہرہ کر رہے ڈاکٹروں پر حملہ کیا ،اسی کے ساتھ پولیس اہلکاروں پر بھی پتھرائو اور ان کی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔’ دی ہندو‘ کی رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں ۱۲؍ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بنگلہ دیش : گرفتار سابق وزراء اور سیاستدانوں پر انڈے پھینکے گئے

انڈین میڈیکل اسو سی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ڈاکٹر اس پیشے کی فطرت کے سبب آسان ہدف ثابت ہوتی ہیں،یہ انتظامیہ پر فرض ہے کہ وہ ان ڈاکٹروں کو اسپتال اور کیمپس میں حملوں اور ان کے خلاف ہونے والے جرائم سے ان کی حفاظت کرے۔اسو سی ایشن نے مزید کہا کہ ۱۷؍ اگست کی صبح ۶؍ بجے سے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے او پی ڈی خدمات بند رہیں گی اورطے شدہ  سرجری کا عمل نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ بیان اسی دن آیا جب فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹر اسوسی ایشن کے ذریعے اپنی ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ واپس لینے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی روشنی میں دوبارہ احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے قبل انہوں نے مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات ، اور ان کے ذریعے مرکزی کمیٹی کی تشکیل کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔

بدھ کو مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی سے جو اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہےمجرم  کیلئےپھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کر رہی ہے اور سی بی آئی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ساتھ ہی ممتا بنرجی نے احتجاج کر رہے ڈاکٹروں سے طبی خدمات دوبارہ شروع کرنے کی گزارش کی۔ اور کہا کہ’’ عوام کو درکار طبی ضرورتوں کی خاطر میں تمہارے پائوں بھی چھونے کو تیار ہوں اگر آپ اس سے رضامند ہو جائیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK