Inquilab Logo Happiest Places to Work

بین الاقومی عدالت انصاف میں اسرائیل کے خلاف سماعت میں ۴۰؍ ممالک شریک ہوں گے

Updated: April 10, 2025, 10:29 PM IST | Hague

بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے مطابق، ہیگ کے پیس پیلیس میں۲۸؍ اپریل سے۲؍ مئی تک عوامی سماعتیں منعقد ہوں گی۔اسرائیل کے خلاف ہونے والی اس عوامی سماعت میں ۴۰؍ ممالک حصہ لیں گے۔

International Court of Justice. Photo: INN
بین الاقوامی عدالت انصاف۔ تصویر: آئی این این

بدھ کوبین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے کہا کہ۴۰؍ ممالک اور چار بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نے فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے حوالے سے اسرائیل کی ذمہ داریوں پر ہونے والی عوامی سماعتوں میں شامل ہونے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ آئی سی جے کے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’فلسطینی علاقوں پر قبضے کے تناظر میں اسرائیل کی ذمہ داریوں کے بارے میں رائے دینے کی درخواست پر۲۸؍ اپریل سے ۲؍مئی تک عوامی سماعتیں ہوں گی۔یہ کارروائی مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے جوابات کا باعث بنی ہے۔ بیان کے مطابق، جمع کرائے گئے موقف آئی سی جے کے صدر کے۲۳؍ دسمبر کے حکم نامے کے مطابق وقت پر پیش کیے گئے۔ افریقی یونین کو خصوصی طور پر اصل ڈیڈ لائن کے بعد اپنا بیان جمع کرانے کی اجازت دی گئی۔  

یہ بھی پڑھئے: فلسطینیوں کو بچانے کیلئے بہت کم وقت بچا ہے:اقوام متحدہ کی نامہ نگار

شرکاء کی فہرست میں چلی، ملائیشیا، روس، ترکی، پاکستان، قطر، اسپین، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، سعودی عرب، چین، نیدرلینڈز، برازیل، مصر، اسرائیل، فرانس، امریکہ اور فلسطین جیسے کئی براعظموں کے ممالک شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ، تنظیم تعاون اسلامی اور عرب لیگ جیسی اہم بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اپنے موقف پیش کیے ہیں۔ اسرائیل پرغزہ پٹی میں اپنی جنگ کی وجہ سے  آئی سی جے میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے،نومبر۲۰۲۳ء میں، بین الاقوامی کریمنل کورٹ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اس کے سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ۶۰؍ ہزار سے زائد بچے غذا کی کمی کا شکار، ناکہ بندی شدید تر

عدالت کے بیان کے مطابق، ترکی۳۰؍ اپریل کوآئی سی جے کے سامنے زبانی بیان پیش کرے گا، جس میں اقوام متحدہ کے اداروں پر اسرائیلی پابندیوں سے پیدا ہونے والی ذمہ داریوں پر بات کی جائے گی۔ زبانی کارروائی ہیگ میں واقع عدالت کے ہیڈکوارٹر پیس پیلیس میں عوامی طور پر منعقد ہوگی۔آئی سی جے نے یہ بھی واضح کیا کہ اسرائیل ان ممالک میں شامل نہیں ہے جو زبانی دلائل پیش کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK