• Sat, 22 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

`آپ صدر نہیں ہیں`: ایلون مسک کے بیٹے نے ٹرمپ سے کیا کہا؟ انٹرنیٹ صارفین کے درمیان بحث جاری

Updated: February 17, 2025, 8:00 PM IST | Inquilab News Network | Washington

ٹرمپ کی موجودگی میں مبینہ طور پر X نے جو کہا وہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے اور صارفین اس کے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایلون مسک کے اوول آفس کے حالیہ دورے نے ایک غیر متوقع موڑ لے لیا ہے۔ اور اس کی وجہ مسک نہیں، بلکہ ان کا چار سالہ بیٹا X AE A-XII ہے۔ آفس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی موجودگی میں جب ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفشنسی (ڈی او جی ای) کے سربراہ مسک نامہ نگاروں سے ۵ کروڑ ڈالر کی مالیت کے کنڈوم کی ترسیل میں ہوئی غلطی کے متعلق بات کر رہے تھے، اسی دوران ان کے بیٹے نے دھیمی آواز میں کچھ کہا جو واضح نہیں ہے لیکن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ مسک کے بیٹے نے ٹرمپ پر جرات مندانہ تبصرہ کیا۔ 

ایلون مسک کے بیٹے X AE A-XII مختلف مواقع پر اپنے ارب پتی والد کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ۵ سیکنڈز کی ایک ویڈیو میں X AE A-XII کو میٹنگ اور مسک کے خطاب کے دوران ایک عام چار سالہ بچے کی طرح ہلچل اور حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم اس دوران مبینہ طور پر X نے جو کہا وہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور صارفین اس کے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جرمن صدر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، ہٹلر کی تصویر کے بعد بہار حکومت سے موسوم

ایکس اور ٹِک ٹاک پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بحث میں حصہ لیا اور تیزی سے اپنے خیالات شیئر کئے۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ X نے پورے اعتماد کے ساتھ ٹرمپ سے کہا، "آپ صدر نہیں ہیں، آپ کو یہاں سے چلے جانا چاہئے۔" بمشکل پری اسکول میں زیر تعلیم بچے کا ایسا بیان دینا تعجب خیز ہے۔ کچھ صارفین نے لکھا، "شاید بچہ نے ٹرمپ سے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ اپنا منہ بند رکھیں۔" اگر صارفین کا یہ خیال سچ نکلا تو یقینی طور پر ایک نئی بحث شروع ہو جائے گی اور لوگ سوچیں گے کہ X، ٹرمپ کے متعلق کیسا محسوس کرتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ X کے تبصرے پر ٹرمپ نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور اپنی توجہ مسک پر مرکوز رکھی۔

کچھ صارفین نے اس موضوع کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور مزاحیہ انداز میں قیاس آرائی کی کہ X نے شائستگی سے ٹرمپ سے پوچھا، "براہ کرم مجھے معاف کر دیں لیکن مجھے پیشاب کرنے کی ضرورت ہے۔" انہوں نے بچے کی اس خوش اخلاقی پر اس کی تعریفوں کے پل بھی باندھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایلون مسک کو دیگرممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت دینا پاگل پن: بل گیٹس

دریں اثنا، مسک کو ۵ کروڑ ڈالر کی مالیت کے کنڈوم کی غلط ڈلیوری کے متعلق میڈیا کے سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ کنڈوم موزمبیق (براعظم افریقہ) کے علاقہ غزہ کیلئے بھیجے گئے تھے لیکن غلطی سے مشرق وسطیٰ کی غزہ پٹی (فلسطینی علاقہ) پہنچ گئے۔ مسک نے اس غلطی پر کھل کر جواب دیتے ہوئے کہا، "کچھ چیزیں جو میں کہتا ہوں، وہ غلط ہوسکتی ہیں اور انہیں درست کیا جانا چاہئے۔ ہم غلطیاں کرسکتے ہیں لیکن انہیں سدھارنے کیلئے تیزی سے کام بھی کریں گے۔" 

اگرچہ X کے کہے گئے الفاظ ابھی تک واضح نہیں ہو پائے ہیں، لیکن ایک بات یقینی طور پر کہی جاسکتی ہے کہ ایلون مسک کے بیٹے نے کم عمری میں ہی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK