• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

انٹر پول: مغربی افریقہ کے منظم جرائم گروہ کے خلاف ۵؍ ممالک میں کارروائی

Updated: July 17, 2024, 11:18 PM IST | Lyon

منظم جرائم کے خلاف کام کرنے والی عالمی تنظیم انٹر پول نے مغربی افریقی گروہ کے خلاف ۵؍ ملکوں میں کارروائی کرتے ہوئے ۳۰۰؍ افراد کو گرفتار کیا- اس کے علاوہ ۳؍ ملین ڈالر ضبط کئے اور ۷۲۰؍ بینک کھاتوں کو منجمد کیا- ۱۹۶؍ ارکان ممالک کا یہ ادارہ دنیا میں قومی پولیس سے باہمی رابطہ کے ذریعے مشتبہ، اور دہشت گردی، مالی جرائم، سائبر کرائم اور منظم جرائم کے خلاف تعاون کرتا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

انٹر پول کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی افریقہ کے منظم جرائم کےگروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ممالک سے ۳۰۰؍ افراد کو گرفتار کیا ہے اور ۳؍ ملین ڈالر ضبط کئے ، اس کے علاوہ ۷۲۰؍ بینک کھاتوں کو منجمد کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انٹر پول نے کہا کہ جیکل سوم نامی یہ کارروائی جو۲۱؍ ممالک میں ۱۰؍ اپریل تا ۳؍ جولائی جاری رہی اس کا مقصد آن لائن جعلسازی اور مغربی افریقی متحدہ جرائم سے لڑنا ہے۔انٹر پول کے مالیاتی جرائم او ر مرکز انسداد بد عنوانی کےڈائرکٹر اساک اوگنی نے کہا ’’مالی جعلسازی کی جڑیں بڑھتی ہی جا رہی تھیں جس نے خبردارکردیا۔اس کارروائی کے نتیجے کے طورپر اس بات کی اشد ضرورت محسوس ہوئی کہ اس قسم کےمجرمانہ جال کا مقابلہ کرنے کیلئے مشترکہ عالمی قانون ہونا چاہئے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیلی حملوں میں اب تک ۵۰۰؍ طبی کارکنان اور ڈاکٹر ہلاک ہوئے ہیں

ایجنسی نے مزید کہا کہ ’’جن گروہوں کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ان میں مغربی افریقہ کاسب سے بدنام مجرمانہ نیٹ ورک ’بلیک ایکس‘ ہے، جو سائبر جعل سازی، انسانی اسمگلنگ ، منشیات کی اسمگلنگ اور افریقہ اور عالمی سطح پر پر تشدد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔‘‘بلیک ایکس بینک کھاتہ کھولنے کیلئے مخلوط زر مبادلہ کا استعمال کرتا ہے، اور اب دنیا کے ۴۰؍ ممالک میں حوالہ سرگرمی کی جانچ ہو رہی ہے۔اس میں ارجنٹا ئنا، کولمبیا،نائجیریا اور وینزویلا کے شہری مشتبہ پائے گئے ہیں۔ارجنٹائنا میں ۵؍سال کی تحقیات کے بعد پولیس نے بلیک ایکس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ۲ء۱ء ملین ڈالرکے اعلیٰ معیار کے جعلی نوٹ  ضبط کئے۔ اس سلسلے میں ۷۲؍ مشتبہ کو گرفتار کیا اور تقریباً ۱۰۰؍ بینک کھاتوں کو منجمد کیا۔

یہ بھی پڑھئے: فیفا: ارجنٹائنا کے کھلاڑیوں کے ذریعے لگائے گئے نسل پرستانہ نعروں کی تحقیق کا حکم

انٹرپول جس کے ۱۹۶؍ ممالک رکن ہیں، گزشتہ سال اپنا صد سالہ جشن منایا۔ اس ادارہ کا کام قومی پولیس سےباہمی رابطہ کرکے مشتبہ، اور دہشت گردی، مالی جرائم ، بچوں کی جنسی فلمیں،سائبر کرائم، اور منظم جرائم کے خلاف تعاون کرنا ہے۔دنیا کی سب سے بڑی ایجنسی کو خاطر خواہ مالی امداد فراہم نہیں کی جاتی جس کے نتیجے میں پولیس تنظیم کو نئے مسائل درپیش ہیں جس میں سا ئبر کرائم میں اضافہ، بچوں کا جنسی استحصال، رکن ممالک میں بڑھتی ہوئے تقسیم شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK