• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہند نژاد کیون پاریکھ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے نئے سی ایف او نامزد

Updated: August 27, 2024, 9:50 PM IST | California

دنیا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے اسمارٹ فون آئی فون ۱۶؍ کی لانچ سے پہلے کیون پاریکھ کو فائنا نشیل افسر (سی ایف او) مقرر کیا ہے۔ ہندوستانی نژاد پاریکھ گزشتہ ایک دہائی سے کمپنی سے وابستہ ہیں۔ وہ اپنے پیشرو لوکا مستری کی جگہ لیں گے۔ ایسے وقت میں جب کمپنی کو سخت مقابلے کا سامنا ہے پاریکھ کی صلاحتیوں کا امتحان ہوگا کہ وہ ماضی کی بلندی بر قرار رکھیں۔

Mobile company Apple`s new CFO Kevan Parekh. Photo: INN
موبائل کمپنی ایپل کے نئے سی ایف او کیون پاریکھ۔ تصویر: آئی این این

مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے نئے موبائل آئی فون ۱۶؍ لانچ سے قبل ہندوستانی نژاد کیون پاریکھ کو اپنا نیا چیف فائنا نشیل آفیسر ( سی ایف او ) مقرر کیا ہے۔پاریکھ ایک جنوری سے اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اپنے پیش رو لوکا مستری کی جگہ لیں گے جو ۲۰۱۴؍ سے اس عہدے پر فائز ہیں۔ حالانکہ مستری ایپل کی سروس ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گےجو براہ راست سی ای او ٹم کک کے رو برو رپورٹنگ کرتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مسجد اقصیٰ کے متعلق متنازع بیان پر اسرائیلی وزیر بین گویر کی چہار سو مذمت

پاریکھ کی تقرری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب کمپنی اپنے ایپل سیریز کے ایپل ۱۶؍ کے لانچ کی تیاری کر رہی ہے۔اس نئے فون میں خیال کیا جا رہا ہے کہ کچھ قابل لحاظ سافٹ وئیر کی تجدید کاری کی گئی ہے۔ ساتھ ہی مصنوعی ذہانت کی بھی شمولیت کی گئی ہے۔ جبکہ اس کے مقابل کمپنیوں نے پہلے ہی اپنے موبائل فون میں متعارف کرادی ہے۔ ایپل اس وقت عالمی بازار میں شدید مقابلہ آرائی سے نبرد آزما ہے، ساتھ ہی بازار میں اس کی مصنوعات کی کم ہوتی فروخت بھی دبائو کا ایک سبب ہے خاص طور پر چین میں۔
مستری کے زیر سربراہی میں کمپنی کا زر مبادلہ دوگنا سے بھی زیادہ ہو گیا تھا، ساتھ ہی سروس سے حاصل ہونے والا زر مبادلہ پانچ گنا ہو گیا تھا۔انہوں نے اپنےپیچھے ایک نظیر چھوڑی ہے جس کو قائم رکھنا پاریکھ کیلئے ایک مشکل امر ہوگا۔ایپل نے اپنی توجہ ہندوستان پر مرکوز رکھی ہے، ایسے وقت میں جب عالمی بازار میں اس کے فون کی مانگ میں کمی واقع ہو رہی ہے، ہندوستان میں اس کےبر عکس اضافہ ہو رہا ہے،جس کی بناء پر اس کی مصنوعات کی کم کھپت کا ازالہ ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی ہندوستان میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی خاطر دو نئے اسٹور کھولنے جا رہی ہے جن میں ایک دہلی کے ساکیت میں جبکہ دوسرا ممبئی کے باندرہ کرلا کامپلیکس میں ہوگا، یہ اسٹور ملک میں آئی فون کی تقسیم کاری کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ہمیں انسانی خدمات روکنے پر مجبور کیا جارہا ہے: اقوام متحدہ

جیسا کے ایپل اپنے نئے فون کو لانچ کرنے جا رہا ہے، پاریکھ کی لیڈرشپ کا بھی امتحان ہوگا کہ وہ کمپنی کے کامیابی کے سفر کو اسی رفتار سے جاری رکھیں۔یہ لانچ ۹؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو متوقع ہے ۔ ساتھ ہی یہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایپل اپنے گزشتہ سال کے موبائل کے تجدید شدہ ماڈل بازار میں متعارف کرائے گا جن میں آئی فون ۱۶؍،  آئی فون ۱۶؍پلس،  آئی فون ۱۶؍پرو، اور  آئی فون ۱۶؍ پرو میکس شامل ہیں،مصنوعی ذہانت کے دور میں یہ ایپل کا نیا سفر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK