• Sat, 18 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ میں جنگ بندی کیلئے امریکی صدر جو بائیڈن زیرو کریڈٹ کے مستحق: اسلامک کونسل

Updated: January 16, 2025, 8:57 PM IST | Inquilab News Network | Washington

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی میراث فلسطینیوں اور لا تعداد قید یوںکے خون سے رنگی ہوئی ہے۔یہ معاہدہ غزہ کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کے ۴۶۸؍ ویں دن ہوا ، جس میں امریکی حمایت سے خواتین اور بچوں سمیت ۱؍ لاکھ،۵۶؍ ہزار فلسطینیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔

Israeli people demonstrating in favor of Gaza ceasefire. Photo: PTI
اسرائیلی عوام غزہ جنگ بندی کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی اے آئی آر) نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن غزہ جنگ بندی معاہدے کے ’’زیرو کریڈٹ‘‘ کے مستحق ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سے قبل کئی معاہدوں سے انکار کر کے بے شمار جانیں ضائع کیں۔کونسل کے نیشنل ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نہاد عواد نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ’’ہم اس طویل التواء جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں، جسے صدر بائیڈن کو ایک سال پہلے نیتن یاہو کو قبول کرنے پر مجبور کر دینا چاہیے تھا، بجائے اس کے کہ اتنی زیادہ موت اور تباہی کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے۔صدر بائیڈن اور ان کی خارجہ پالیسی کی ناکام ٹیم اس تاخیر سے طے شدہ ڈیل کیلئے’صفر کریڈٹ ‘کے مستحق ہیں۔انہوں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ امریکی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور امریکی ٹیکس دہندگان کے اربوں ڈالرکا استعمال اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کے ارتکاب ،ا ور امریکی عوام کو اہم خدمات سے محروم کرکے بین الاقوامی قانون کا مذاق اڑانےمیں استعمال کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ میں اتوار سے جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی کا بھی معاہدہ، جشن کا ماحول

کونسل نے کہا کہ ’’ بائیڈن انتظامیہ کی میراث فلسطینیوں اور اسرائیل میں قیدبے شمارفلسطینیوں کے خون سے رنگی ہوئی ہے، کونسل نے ساتھ ہی بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) پر زور دیا کہ وہ وزیر اعظم نیتن یاہو اور نسل کشی کے ذمہ داروں کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات جاری رکھے۔غیر منفعتی تنظیم نے اسرائیل پر مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے کے بعد جنگ بندی کے معاہدے کیلئے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھی تعریف کی۔کونسل نے کہا، ’’ہم آنے والی ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے اس معاہدے کو سبوتاژ نہ کرے، اور ہم انتظامیہ پر بھی زور دیتے ہیں کہ وہ قبضے کے خاتمےکیلئے آگے بڑھے تاکہ پورے خطے میں ایک منصفانہ، دیرپا امن قائم ہو۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: انتونی بلنکن کو فلسطین حامی مظاہرین نے ’نسل کشی کا سیکریٹری ‘‘ کہا

واضح رہے کہ قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے بدھ کو دارالحکومت دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان کیا۔اس معاہدے میں قیدیوں کا تبادلہ، غزہ سے اسرائیلی انخلاء اور پائیدار امن کیلئےلائحہ عملشامل ہے، جس پر عمل درآمد اتوار سے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK