اسرائیل کے چینل ۱۴؍ نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا کہ ’’یمن کا حوثی محاذ کمزور نہیں۔ ایک مضبوط تحریک ہے جو ہمیشہ مضبوط رہے گی۔ اسرائیلی ریاست کو سب سے بڑے دشمن کا سامنا ہے۔‘‘
EPAPER
Updated: December 30, 2024, 8:30 PM IST | Sana`a
اسرائیل کے چینل ۱۴؍ نے اپنی ویب سائٹ پرلکھا کہ ’’یمن کا حوثی محاذ کمزور نہیں۔ ایک مضبوط تحریک ہے جو ہمیشہ مضبوط رہے گی۔ اسرائیلی ریاست کو سب سے بڑے دشمن کا سامنا ہے۔‘‘
اسرائیل کے چینل ۱۴؍ نے اتوار کو کہا کہ ’’یمن میں حوثیوں پر اسرائیلی ایئرفورس کے حملے کے بعد مقبوضہ ریاست کو ’’بڑے‘‘ دشمن کا سامنا ہے۔ یہ تحریک ’’مضبوط‘‘ ہے اور انہیں کمزور نہیں سمجھا جاسکتا ہے۔ چینل نے اپنی ویب سائٹ پر مزید لکھا ہے کہ ’’یمنی محاذ وہ نہیں جو اس اسرائیل اسے سمجھ رہا ہے بلکہ تل ابیب کے یہ قبول کرنے کے بعد بھی کہ اس کے پاس انٹیلی جینس انفارمیشن کی کمی ہے، اسے یمنی محاذ کا سامنا کرنے پرمجبور کیا گیا ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: کسانوں کا احتجاج، سڑکیں اور ٹرینیں بلاک، شام ۴؍ بجے تک ’’چکا جام‘‘
سنیچر کو حوثیوں، جنہیں انصار اللہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے امریکی ایم کیو ۹؍ ڈرون کو مار گرایا ہے ۔ حوثیوں کے فوجی ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ صاری کے مطابق ’’یہ امریکہ کا ۱۳؍ واں ڈرون ہے جو یمن کے ایئر ڈیفینس نے مار گرایا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تب سامنے آیا ہے جب حوثیوں کے گروپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے نفاطيم ایئربیس پر ہائپر سونیک بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ ’’ہم تب تک اسرائیل پر حملہ جاری رکھیں گے جب تک وہ غزہ میں اپنی جارحیت ختم نہیں کر دیتا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: عثمان آباد: بی ٹی ایس سے ملنے کا جنون، ۳؍ نابالغ لڑکیوں نے اپنا ہی اغوا کرلیا
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ’’یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنائی دی تھیں۔‘‘ قبل ازیں اسرائیل نے یمن کے صنعاءانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اس وقت حملہ کیا تھا جب ڈبلیو ایچ او کے چیف بھی وہاں موجود تھے۔ اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کی مختلف بندرگاہوں پربھی حملے کئے تھے جس کے بعد حوثیوں نے اسرائیل کے تھے۔ اسرائیل نے اعلان کیا تھا کہ ’’حوثیوں نے تل ابیب میں اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے پرحملہ کیا تھا۔حوثیوں نے بحیرۂ عرب سے اسرائیل کی بندرگاہ جانے والے ایک بحری جہازکوبھی نشانہ بنایا تھا۔