• Sun, 12 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ جنگ کے ۱۵؍ ماہ: اسرائیل کو ۶۷؍ بلین ڈالر کا مالی خسارہ

Updated: January 11, 2025, 10:01 PM IST | Tel Aviv

غزہ پر جنگ کے سبب اسرائیل کو زبردست مالی خسارہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ۲۰۲۴ء میں اسرائیل فلسطین جنگ کا خرچ ۶۷؍ بلین ڈالر ہوگیا تھا ۔یاد رہے کہ اب تک ۴۶؍ ہزار فلسطینی صہیونی جارحیت کے نتیجے میں اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’۲۰۲۴ء کے آخر میں اسرائیلی جنگ تقریباً ۲۵۰؍ بلین شیکل (۵۷ء۶۷؍ بلین ڈالر) خرچ ہوئے ہیں۔‘‘اسرائیل کے تجارتی اخبار کیلکولسٹ کے ذریعے جاری کردہ اعدادوشمارمیں بینک آف اسرائیل کی جانب سے لگائے گئے تخمینے کو  ظاہر کیا گیا ہے۔ بینک آف اسرائیل نے  براہ راست فوج کے اخراجات ، شہری اخراجات، نقصان وغیرہ کی بنیاد پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ اسرائیل فلسطین جنگ میں اسرائیل کو کتنے مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس میں مجموعی مالیاتی اثرات شامل نہیں کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: اسمرتی مندھانا تیز ترین ۴۰۰۰؍ بین الاقوامی رن بنانے والی ہندوستانی کرکٹربن گئیں

رپورٹ میں اس خرچ کو ’’ بوجھ‘‘ کہا گیا ہے اور جنگ کیلئے کی جانے والی ’’جدوجہد‘ ‘ کو نشانہ تنقید بنایا گای ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ’’گزشتہ دہائیوں میں اسرائیل کی وزارت دفاع کے بجٹ میں اضافہ ہوا ہے۔‘‘بجٹ میں ہونے والا تناؤ کے بعد اس تعلق سے گفتگو کی جارہی ہے کہ بحیرہ ٔروم سے حاصل ہونے والی قدرتی گیسوں کے ذرائع کو محتاط طریقے سے کس طرح استعمال کیا جائے جسے بنیادی طور پر ہیلتھ کیئر اور تعلیم کیلئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ اسے دفاعی اخراجات کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی حملوں میں ۴۰؍ فیصد زائد فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں: رپورٹ

رپورٹ میں ناگل کمیٹی کی ایک حالیہ سفارش کا بھی ذکر کیا گیا، جس میں دفاع کیلئے۵ء۲۷؍  بلین شیکل (۷؍ بلین ڈالر) کے سالانہ اضافے کے ساتھ اگلی دہائی کے دوران اضافی ۲۷۵؍  بلین شیکل (۷۴؍ بلینڈالر ) کی تجویز پیش کی گئی۔ یاد رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۷؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء سے اب تک تقریباً۴۶؍ ہزار فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔فلسطینی خطے میں خوراک اور صاف پانی کی کمی کے دوران فلسطینی بھکمری کا سامنا کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK