• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

غزہ: اسپتال بند ہونے کے سبب کئی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے: ڈبلیو ایچ او

Updated: October 11, 2024, 7:11 PM IST | Bairut

بین الاقوامی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے لبنان میں اسپتالوں کے غیر فعال ہونے اور پناہ گزین شیلٹرز میں زیادہ بھیڑ بھاڑ کے سبب ممکنہ طور پر بیماریوں کے پھیلنے کےمتعلق خبردار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جنگ کے سبب ملک کے طبی انفراسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا ہے۔

Like Gaza, Lebanon`s buildings are also turning into ruins. Photo: X
غزہ کی طرح لبنان کی عمارتیں بھی کھنڈر میں تبدیل ہونے لگی ہیں۔ تصویر: ایکس

بین الاقوامی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے حکام نے لبنان میں اسپتالوں کے بند رہنے اور پناہ گزینوں کے شیلٹرز میں زیادہ بھیڑ بھاڑ ہونے کے سبب ممکنہ طور پر بیماریوں کے پھیلنے کے متعلق خبردار کیا ہے۔ منگل کو انہوں نے بیروت، لبنان میں جینوا میں پریس بریفنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈپٹی انسیڈینٹ منیجر لان کلرک نے کہا کہ ’’ہم ایسے حالات میں ہیں جہاں اسپتالوں کے بند ہونے کے سبب شدید پانی کے اسہال، ہیپیٹاٹیس اے اور دیگر ویکسین سے بچاؤ کی بیماریاں پھیلے کے امکانات ہیں۔‘‘ان کے مطابق ان بیماریوں کے پھیلنے کی ابتدائی وجوہات لبنان میں کئی اسپتالوں کو بند رکھا گیا ہے۔ طبی کارکنان یا تو اسرائیل کی بمباریوں کے خوف سے نقل مکانی کی ہے یا لبنانی حکام کے کہنے پر انخلاء کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: رتن ٹاٹا کی موت کے بعد نوئل ٹاٹا ٹاٹا ٹرسٹ کے نئےچیئرمین منتخب

خیال رہے کہ لبنان کے عوام اسرائیلی جنگ کے دوران بیماریوں کے پھیلنے کے خدشات اور طبی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی حملے کے سبب نہ صرف یہ کہ ملک کے انفراسٹرکچر بلکہ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ۲۳؍ ستمبر کو اسرائیل نے لبنان پر بمباری کی شروعات کی تھی جس کے نتیجے میں ملک کی ۱؍ ملین سے زائد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: موسم سرما کا آغاز، بھکمری میں مسلسل ضافہ ہورہا ہے: ڈبلیو ایف پی

اب تک اسرائیلی جارحیت کے سبب لبنان میں ۲؍ ہزار سے زائد افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیل کی مسلسل بمباریوں کے سبب غزہ کی طرح لبنان میں بھی غذائی امداد کی رسائی میں اقوام متحدہ اور دیگر امدادی ایجنسیاں کئی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں۔ اقوام متحدہ نے لبنان میں غذائی بحران کے متعلق خبردار بھی کیا ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK