• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو این: نیتن یاہو نے ہندوستان اور سعودی عربیہ کو رحمت،اور ایران کو لعنت قراردیا

Updated: September 28, 2024, 7:29 PM IST | Washington

غزہ پر حملہ کے آغاز کے بعد پہلی بار نیتن یاہو اقوام متحدہ پہنچے اور جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے دو نقشے دکھائے،ہرے نقشے میں سعودی ، ہندوستان، مصر اور سوڈان تھے، جنہیں اس نے رحمت کہا جبکہ کالے نقشے میں ایران، عراق، شام اور یمن شامل تھے، جسے نیتن یاہو نے لعنت سے تعبیر کیا۔ہندوستان اور سعودی کی ہرنے نقشے میں شمولیت اسرائیل کے ساتھ ان کے مضبوط رشتوں کی غمازی کرتی ہے۔

Israeli Prime Minister Netanyahu showing the map during his speech. Photo: PTI
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو دوران تقریر نقشہ دکھاتے ہوئے۔تصویر: پی ٹی آئی

غزہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے پہنچے اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں دنیا کے ممالک کو دوحصوں میں تقسیم کر دیا۔ ایک نقشے میں وہ ممالک تھے جو بقول اسرائیل رحمت ہیں ان میں مصر، سوڈان، سعودی عربیہ، اور ہندوستان شامل تھے،اس نقشے کا رنگ ہرا تھا، جبکہ دوسرے نقشے میں ایران ، عراق، شام، یمن شامل تھے جو بقول اسرائیل لعنت ہیں،اس نقشے کا رنگ کالا تھا، لیکن دونوں نقشوں میں مغربی کنارہ اور غزہ کو اسرائیل کے حصے کے طور پر دکھایا گیا ۔ اپنے بیان میں ایران کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ’’ اگر آپ ہم پر حملہ کرتے ہیں تو ہم بھی آپ پر حملہ کریں گے۔‘‘ نیتن یاہو نے خطے میں بڑھتی کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مشرق وسطیٰ اور ایران کے کسی بھی حصے میں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ جہنم بن چکا ہے، فلسطینیوں کی صورتحال تصور سے باہر ہے

واضح رہے کہ اسرائیل کے ذریعے سعودی عربیہ کو رحمت کے زمرے میں شامل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔خصوصا جب حماس اور اسرائیل کے مابین تصادم جا ری ہے۔بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل اور سعودی عربیہ کے تعلقات استوار کرنے میں فعال کردار ادا کیا ہے۔اس میں امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ اور فلسطین کیلئے رعایت شامل ہے۔ مودی کے دور اقتدار میں ہند اسرائیل تعلقات خاص طور پر دفاع اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ تاریخی طور پر ہندوستان فلسطین کی آزادی کا حامی رہا ہے، لیکن مودی حکومت کےدور اقتدار میں ہند اسرائیل تعلقات مضبوط ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے ہندوستان کو بھی ہرے نقشے میں شامل کیا ہے۔اس کے علاوہ مصر کی بھی ہرے نقشےمیں شمولیت کی وجہ  ۱۹۷۹ء کا امن معاہدہ ہے، دونوں ممالک نے توانائی اور  تحفظ کے شعبے میں تعاون کو کافی حد تک مظبوط کیا ہے،اس کے علاوہ مصر، اسرائیل سے گیس درآمد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: لبنان: حزب اللہ نے اپنے چیف حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کی

سوڈان نے اسرائیل، امریکہ اور دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا نے کے مقصد سے ۲۰۲۱ء میں ابراہم اکارڈ پر دستخط کئے تھے۔ساتھ ہی سوڈان نے اسلامی تحریکوں سے خود کو علحٰدہ رکھا ہے۔ فلسطین میں جاری فوجی مہم کے دوران نیتن یاہو نے اپنی تقریر کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کو چاہئے کہ وہ اسرائیل مخالف جذبات کو ہوا دینا چھوڑ دے،اور یہودی حکومت کے ساتھ مفاہمت اختیار کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK