اسرائیلی وزیر اعظم کے سینئر مشیر اوفیر فلک کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری جاری رکھے گا ، اس کے نتیجے میں حماس پر دباؤ بڑھایا جا سکے گا اور وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے جلدی تیار ہو جائے گا۔
EPAPER
Updated: March 23, 2025, 10:04 PM IST | Telaviv
اسرائیلی وزیر اعظم کے سینئر مشیر اوفیر فلک کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بمباری جاری رکھے گا ، اس کے نتیجے میں حماس پر دباؤ بڑھایا جا سکے گا اور وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے جلدی تیار ہو جائے گا۔
نیتن یاہو کے سینیئر مشیر نے یہ بات یورپی ملکوں کی طرف سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ سامنے آنے پر ہفتے کے روز کہی ہے۔ اسرائیل نے جنگ کا نیا سلسلہ ۱۸؍ مارچ سے دوبارہ شروع کیا ہے ۔ یورپی ملکوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرکے امدادی اشیا کی غزہ کے لیے ترسیل بھی کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔نیتن یاہو کے خارجہ امور کے لیے سینیئر مشیر نے مزید کہا ۔ یہ فوجی اور جنگی دباو ہی تھا جس نے نے سب سے پہلے نومبر ۲۰۲۳ء میں حماس کو مختصر جنگ بندی کے لیے مجبور کر دیا تھا اور ہمارے۸۰؍ قیدی رہا ہو گئے تھے۔اب بقیہ ۵۹؍ قیدی بھی اسی طرح رہا ہو سکیں گے۔انہوں نے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا حماس کو مذاکرات کی میز پر لا کر قیدی چھڑوانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ اس پر جنگی دباؤ ڈالا جائے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل: شین بیت سربراہ کی برطرفی اوریرغمالوں کے معاملے پرہزاروں افراد کا احتجاج
۱۹؍ جنوری سے کئی ہفتے کے لیے جنگ سے بچا رہنے والا تباہ شدہ غزہ پر اسرائیل نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی طرف جانے لیے مذاکرات کی بجائے ہتھیاروں اور بارود کا سہارا لیا ہے۔فضائی بمباری کے علاوہ زمینی فوج اور اسرائیلی بحریہ بھی ۱۸؍ مارچ سے اس جنگ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ اب تک سینکڑوں فلسطینی محض چند دنوں میں ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اسرائیلی فوج اس جنگ میں ۵۰؍ ہزار کے قریب فلسطینیوں کو قتل کرچکی ہے۔اے ایف پی کے مطابق بمباری کرتے ہوئے ۲۰؍ مارچ کو فلسطینیوں کو دباؤ میں لاتے ہوئے انتباہ کیا گیا کہ ان کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے واپس کریں اور حماس کے اقتدار کا غزہ سے خاتمہ کریں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: حکام نے ایک اور فلسطین حامی طالب علم کو از خود پیش ہونے کا حکم دیا
تاہم فلک نے اس سلسلے میں تفصیلات دینے سے انکار کر دیا کہ مذاکرات جنگ بندی کو بھال کر سکیں گے۔ البتہ انہوں نے کہا اسرائیل کو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف کی طرف سے تجاویز مل چکی ہیں۔سینیئر مشیر نے کہا ` میں تفصیلات تو نہیں دوں گا مگر یہ بتا سکتا ہوں کہ ہم مسلسل کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔