• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیل: جنگی جرائم کی پردہ پوشی کیلئے غزہ میں اب تک ۱۵۸؍ فلسطینی صحافیوں کا قتل

Updated: July 06, 2024, 10:10 PM IST | Gaza

غزہ کے میڈیا دفتر کے مطابق گزشتہ چند گھنٹوں کے اندر غزہ کے مختلف علاقوں میں ۵؍ فلسطینی صحافی جاں بحق ہو ئے ہیں۔ غزہ میں اپنے جنگی جرائم کو دنیا کی نظروں کے سامنے آنے سے بچانے کیلئے اسرائیل اب تک کل ۱۵۸؍ فلسطینی صحافیوں کو قتل کر چکا ہے۔

The scene of the funeral of a journalist martyred in the Israeli attack. Image: X
اسرائیلی حملے میں شہید ایک صحافی کے جنازے کا منظر۔ تصویر : ایکس

غزہ کے میڈیا دفتر نے یہ خبر دی ہے کہ گزشتہ چندگھنٹوں کے اندر غزہ کے مختلف علاقوں میں ۵؍ فلسطینی صحافی جاں بحق ہو ئے ہیں۔ایک بیان میں دفتر نےکہا کہ ۷؍ اکتوبر۲۰۲۳ء جب سے اسرائیلی جارحیت کا آغاز ہوا ہے کل ۱۵۸؍ صحافی ہلاک کئے جا چکے ہیں۔حکومت کے میڈیا دفتر اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے متعدد بار یہ الزام لگایا ہے کہ اسرائیل اپنے جرائم کی رپورٹنگ کو روکنے کیلئے دانستہ طور پر صحافیوں کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کا معاہدہ تکمیل کے قریب

نیویارک میں مقیم صحافیوں کے تحفظ کیلئے قائم غیر سرکاری تنظیم بین الاقوامی کمیٹی  کے اعداد و شمار کے مطابق  ۱۹۹۲ء  جب سے اس نے دستاویزات جمع کرنا شروع کی ہیں غزہ جنگ صحافیوں کیلئے ان میں سب سے زیادہ خونی ثابت ہوئی ہے۔ گزشتہ فروری میں واشنگٹن میں قائم غیر سرکاری تنظیم  صحافیوں کے ایک بین الاقوامی مرکز نے اعلان کیا ہےکہ گزشتہ ۳۰؍ سالوں   میں صحافیوں کے خلا ف  سب سے زیادہ تشدد غزہ جنگ میں ہوا ہے۔ان تنظیموں نے اسرائیل سے صحافیوں کا قتل روکنے اور صحافیوں کے قتل میں اپنے فوجیوں کے کردار کی تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان: ایام محرم میں سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے

غزہ پر اپنی وحشیانہ کار روائی کے درمیان اسرائیل اقوام متحدہ کی اس قراد داد کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس میں فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا،جس کے سبب اسے بین الاقوامی تنقید کا نشانہ بھی بننا پڑا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے اسرائیل کونسل کشی کا بھی مجرم قراردیا گیا ہے، اس عدالت کے حالیہ فیصلے میں اسرائیل کو رفح پر فوری حملہ روکنے کا حکم دیا گیا جہاں ۶؍ مئی کےاسرائیلی حملوں سے پہلےدس لاکھ فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK