• Fri, 18 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسرائیلی سپریم کورٹ کی الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی میں توسیع

Updated: June 10, 2024, 7:06 PM IST | Inquilab News Network | Tel Aviv-Yafo

الجزیرہ پر پابندی کے خلاف پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے اسرائیلی عدالت نے الجزیرہ کے خلاف اقدام کومثالی قرار دیا۔ یاد رہے کہ ۵؍ مئی کو اسرائیلی حکام نے یروشلم کے ایک ہوٹل میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور غزہ جنگ کے خاتمہ تک چینل کے تمام آپریشنز کو روک دیا تھا۔

Al Jazeera. Photo: INN
الجزیرہ نیوز چینل۔ تصویر : آئی این این

اسرائیل سپریم کورٹ نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کے نیوز آپریشن پر پابندیوں کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں مزید ۴۵؍ دنوں کی توسیع کر دی ہے۔ کورٹ نے اسرائیلی حکومت کے ذریعے قومی سلامتی کی بنیاد پر لگائی گئی ابتدائی ۳۵؍ دنوں کی پابندی کو برقرار رکھا۔ یاد رہے کہ ۵؍ مئی کو اسرائیلی حکام نے یروشلم کے ایک ہوٹل میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ مارا تھا اور غزہ جنگ کے خاتمہ تک چینل کے تمام آپریشنز کو روک دیا تھا۔ ۹؍ جون بروز سنیچر، اس پابندی کے ۳۵؍ دن مکمل ہوچکے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: مودی کی کابینہ میں یوپی بہار کی نمائندگی سب سے زیادہ، مہاراشٹر سے صرف دو وزراء

الجزیرہ کی پابندی کے خلاف ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے مختلف فیصلہ دیا جس میں، عدالت نے الجزیرہ کے خلاف اقدام کومثالی قرار دیا۔ سپریم کورٹ جج شی یانیونے الجزیرہ کو فلسطینی مسلح گروہ حماس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا الزام لگایا اور کہا کہ انہیں اس ضمن میں کافی ثبوت فراہم کئے گئے ہیں۔ لیکن جج نے کسی بھی ثبوت کو واضح نہیں کیا۔ 
واضح رہے کہ الجزیرہ چینل نےبڑے پیمانے پر غزہ میں اسرائیل کی آٹھ ماہ سے جاری ظالمانہ کارروائیوں اورنسل کشی کا تنقیدی کوریج کیا ہے۔ الجزیرہ نے کورٹ کو بتایا کہ وہ تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی ایسی کارروائیوں پر اُکساتا ہے لہٰذا اس پر لگائی گئی پابندی غیرمناسب ہے۔ چینل نے بیان دیا ہے کہ وہ اس توسیع کے خلاف اپیل کرے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: مودی حکومت کی پالیسی کے تعلق سے شیئر بازار پُر امید

اسرائیل کی وزارتِ مواصلات نے بیان دیا ہے کہ الجزیرہ نیٹ ورک کے کیبل پر بروڈکاسٹ، اس سے جڑی سیٹیلائٹ کمپنیوں اور ویب سائٹ پر پابندی برقرار رہے گی۔ وزارت نے بیان جاری کرکے کہا کہ الجزیرہ جیسے دہشت گرد نیوز چینل کو اسرائیل میں بروڈ کاسٹ کرکے ہمارے فوجیوں کی جانب کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔  اس کے جواب میں، الجزیرہ نے اسرائیل کے وزیرِ مواصلات کے’’ تمام دعووں، بہانوں اور الزامات ‘‘کو مسترد کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK