• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اٹلی: بندھوا بنائے گئے ۳۳؍ ہندوستانی مزدوروں کو پولیس نے آزاد کرایا

Updated: July 14, 2024, 11:14 AM IST | Rome

اٹلی پولیس نے ملک میں بہتر مزدوری اور اچھے مستقبل کا وعدہ کرکے فی مزدور ۱۷۰۰۰؍ یورو کی رقم وصولنےاور اٹلی میں ان سے بندھوا مزدوری کرانے والی گینگ جس کے سرغنہ میں ہندوستانی بھی شامل ہیں، کا پردہ فاش کرتے ہوئے ۳۳؍ مزدورو ں کو آزاد کرایا ہے۔

Indian laborer who died in Italy. Photo: INN
اٹلی میں جاں بحق ہونے والا ہندوستانی مزدور۔ تصویر : آئی این این

اٹلی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے جنوبی ویرونا خطے سے ۳۳؍ ہندوستانی شہریوں کو غلامی طرز کی مزدوری سے آزاد کرا لیا ہے،جبکہ ان کا استحصال کرنے والے دو شخص کے پاس سے نصف ملین یورو (۵۴۵۳۰۰؍ ڈالر) بھی ضبط کیا ہے۔مزدوروں کے استحصال کا معاملہ اس و قت منظر عام پر جب ایک پھلوں کو چننے والے ہندوستانی کا ہاتھ مشین میں زخمی ہونے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔سنیچر کے اس حالیہ واقع پر پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مبینہ گینگ ہے جس کے سرغنہ میں ہندوستانی بھی شامل ہیں وہ اپنے ہم وطنوں سے اچھے مستقبل اوراٹلی میں موسمی مزدوری کا پرمٹ دلانےکا وعدہ کرکےہر ایک سے ۱۷۰۰۰؍ یوروادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: غازی آباد: ’’اس کی شادی کردیں‘‘، اسکول کا عصمت دری کی متاثرہ کو غیر حساس مشورہ

پولیس نے مزدوروں سے اس برتائو کو غلامی سے مشابہہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ’’ مزدوروں کو کھیت میں مزدوری دی جاتی ہے جہاں انہیں ہفتہ کےسات دن فی گھنٹہ چار یورومزدوری پر دس سے بارہ گھنٹہ کام کرنا پڑتا ہے ،اور یہ اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک وہ پورا قرض نہیں اتار دیتے، کچھ لوگوں سےازادانہ طور پر مزدوری جاری رکھنے کیلئے مزید ۱۳۰۰۰؍ یورو کا مطالبہ کرتے ہیں، اور ان سے مستقل کام کے پرمٹ کا وعدہ کیا جا تا ہے لیکن وہ انہیں کبھی نہیں دیا جاتا۔‘‘پولیس نے کہا کہــ’’ ان خطا کاروں کے خلاف غلامی سے متعلق جرائم اور مزدوروں کے استحصال کے تحت کارروائی کی جائے گی،جبکہ ان مزدوروں کو حفاظت ، ملازمت کے مواقع اور قانونی رہائشی دستاویز کی پیشکش کی گئی ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: جنوبی غزہ: ’محفوظ علاقے‘ المواسی پر اسرائیلی بمباری، ۷۱؍ سے زائد فلسطینی جاں بحق

واضح رہے کہ دیگر یوروپی ممالک کی طرح اٹلی میں بھی مزدوروں کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے ، جو اکثر تارکین وطن خاص طور پر کم تنخواہ دار ملازمت ،اور تارکین ورک پرمٹ نظام کے تحت پر کی جاتی ہے جو آگے چل کر جعل سازی کے معاملات کا سامنا کر تی ہے۔واضح رہے کہ اس ملک میں مزدوری قانون شکنی کا بھی مسئلہ ہے، ۲۰۲۱ء کے دستاویز کے مطابق اٹلی کے ۱۱؍ فیصد مزدور غیر قانونی طور پر ملازمت پر رکھے جاتے ہیں،جبکہ یہ تعداد زراعت کے شعبے میں بڑھ کر ۲۳؍ فیصد ہوگئی ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK