• Tue, 22 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو این: اردن، مصر کا لبنان میں اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے کارروائی کا مطالبہ

Updated: September 24, 2024, 9:59 PM IST | Jerusalem

اردن اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں لبنان میں اسرائیلی جارحیت کوروکنے کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کاؤنسل کی جانب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ خطے پر اس کے تباہ کن نتائج مرتب ہوسکتے ہیں۔

The conflict between Israel and Hezbollah has escalated. Photo: INN
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعے میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

اردن اور مصر نے اپنے مشترکہ بیان میں لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو رو کنے کی جانب اکسایا ہے اور متنبہ کیا ہے کہ پورے خطے پر اس کے تباہ کن نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ اردن کےو زیرخارجہ ایمن صفدی نے پیر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’’ہم  اقوام متحدہ (یو این) سلامتی کاؤنسل کی جانب سے فوری طور پر لبنان میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے اور پورے خطے کو اس کے تباہ کن نتائج سے محفوظ رکھنے کیلئے فوری کارروائی پر زور دیتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پنجاب میں ٹرین پلٹنے کی سازش بے نقاب، ریلوے ٹریک پر سلاخیں ملیں

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر غزہ جنگ کو ختم کرنے کیلئے عالمی برداری کی جانب سے کارروائی کی جاتی تو لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی شروعات کبھی بھی نہیں ہوتی۔‘’انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی جارحیت کو ختم کرے اور عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔‘‘ اردن کے اعلیٰ سفارتکار نے بھی کہا کہ اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنا بین الاقوامی ذمہ داری ہے اور سلامتی کاؤنسل کو یہ ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ: معروف ارب پتی ایلفی بیسٹ جونیئر کے قبول اسلام کے ۲؍ سال مکمل، تصاویر وائرل

اس کے علاوہ مصر کے وزیر خارجہ نے لبنان اور اس کے علاقوں کے استحکام کی خلاف ورزی کو مسترد کرنے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ وہ لبنان میں اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیل اور لبنان کے درمیان تنازعے میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے حملوں کے سبب لبنان میں تقریباً ۵۰۰؍ شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK