• Tue, 24 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مسلم مخالف متنازع ویڈیو: مالویہ اور نڈا کو پولیس سمن پر کرنا ٹک ہائی کورٹ کی روک

Updated: June 22, 2024, 8:13 PM IST | Bangluru

لوک سبھا انتخاب کے دوران سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے متعلق ایک متنازع ویڈیو کے تعلق سے کانگریس کی شکایت پر بی جے پی کے امیت مالویہ اور جے پی نڈا کو پولیس کے ذریعے جاری کئے گئے سمن پر کرناٹک ہائی کورٹ نے روک لگاتے ہوئے کہا کہ تفتیش ان لیڈروں کی ذاتی موجودگی کے بغیر بھی جاری رہ سکتی ہے۔

Karnataka High Court. Photo: INN
کرناٹک ہائی کورٹ۔تصویر : آئی این این

بار اور بنچ کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک ہائی کورٹ نے جمعہ کو کہا کہ پولیس کو بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ جے پی نڈا اور پبلسٹی ونگ کے سربراہ امیت مالویہ کو مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی ویڈیو کی اس قابل اعتراض مہم کے سلسلے میں تحقیقات کیلئے طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔جسٹس کرشنا ایس دکشٹ نے کہا کہ کیس کی تفتیش جاری رہ سکتی ہے لیکن نڈا یا مالویہ کی ذاتی موجودگی پر اصرار کیے بغیر۔ کرناٹک پولس نے ۸؍مئی کو نڈا اور مالویہ کو سات دن کے اندر حاضر ہونے کیلئےسمن جاری کیا تھا۔۵؍ مئی کو،دونوں اور پارٹی کی ریاستی اکائی کے سربراہ بی وائی وجئندر کے خلاف ابتدائی معلوماتی رپورٹ درج کی گئی جب کانگریس نے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو کے خلاف شکایت درج کروائی جو ۴؍مئی کو بی جے پی کے کرناٹک سوشل میڈیا ہینڈلزپراپ لوڈ کی گئی تھی۔ویڈیو میں کانگریس کے لیڈرراہول گاندھی کو ایک پرندے کو’’ امداد‘‘ کھلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسےگول ٹوپی پہنے دکھایا گیا ہے، جو مسلموں کی پہچان ہے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ’’ہنسی کی آواز کےساتھ مسلم پرندہ باقی تین انڈوں سے نکلنے والے نوعمر چوزوں کوگھونسلے کے باہر دھکیل رہا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ کے امیر ترین ہندوجا خاندان کے ۴؍ افراد کوگھریلو ملازمین کے استحصال کیلئے ۴؍ سال قید کی سزا

کانگریس کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ جس اکاؤنٹ پر ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا ہے وہ مالویہ چلاتا ہے اور یہ ویڈیو نڈا اور وجئندر کی ہدایت پر شیئر کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے تینوں لیڈروںپر تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مذہبی بنیادوں پر دشمنی کو بڑھاوا دینے والے بیانات دینے پر عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ ویڈیو کرناٹک میں دوسرے اور آخری دورکےانتخاب سے تین دن پہلے ۴؍مئی کو ہندوتوا پارٹی کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: جگن موہن ریڈی کی نائیڈو پر ’’وائی ایس آر سی پی‘‘ کا دفتر منہدم کرنے پر تنقید

۷؍مئی کو الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فار م ایکس سے کہا تھا کہ وہ اس ویڈیو کو اس بنیاد پر ہٹا دے کہ اس نے موجودہ قانونی فریم ورک کی خلاف ورزی کی ہے۔تاہم ایکس کو پول ریگولیٹر کا نوٹس ریاست میں لوک سبھا انتخابات کی مہم ختم ہونے اور ریاست میں دوسرے مرحلے کی پولنگ کے دوران آیا۔واضح رہے کہ کرناٹک میں ۱۴؍سیٹوں کیلئے ۲۶؍اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی، باقی ۱۴؍سیٹوں کیلئے۷؍ مئی کوانتخاب ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK