• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کرناٹک جنسی ہراسانی معاملہ: بنگلور کورٹ نےایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی

Updated: May 20, 2024, 4:30 PM IST | Bangluru

بنگلور کورٹ نے آج کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کا اعتراض سنے بغیر ایچ ڈی ریونا کی ضمانت کا فیصلہ سنا یا۔ خیال رہے کہ ایچ ڈی ریونا کو ۴؍ مئی کو حراست میں لیا گیا تھا۔

HD Ravenna. Photo: INN
ایچ ڈی ریونا۔ تصویر: آئی این این

بنگلور کورٹ نے آج کرناٹک کے سابق وزیر ایچ ڈی ریونا کو جنسی ہراسانی کے معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ۴۲؍ ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت نے ۶۶؍ سالہ سیاستداں کو عبوری راحت دی تھی۔ عدالت کے جج پریٹھ جے نے ایس آئی ٹی کی جانب سے اعتراض سننے سے منع کر دیا اور ایچ ڈی ریونا کو ضمانت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پونے: کلیانی نگر میں کار نےموٹرسائیکل کو ٹکر ماری، ۲؍افرادکی موت، نابالغ گرفتار

خیال رہے کہ یہ مقدمہ ۲۸؍ اپریل کو ہولیناراسی پورہ پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا جس میں ریونا اور ان کے بیٹے پرجول ریونا کے خلاف ۴۷؍ سالہ نوکرانی کے خلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پرجول ریونا کے تعلق سے کہا گیا تھا کہ وہ پ۲۷؍ اپریل کو جرمنی روانہ ہو گئے تھے اور ان کے خلاف بھی حراستی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ انٹرپول نے ان کے خلاف بلیو کورنر نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر کی ۱۳؍ پارلیمانی نشستوں کیلئے آج ووٹنگ

یاد رہے کہ ۴؍ مئی کو پولیس نے ایچ ڈی ریونا کو حراست میں لیا تھا اور انہیں ۴؍ دن کی پولیس تحویل میں رکھا گیا ۔ بعد ازیں انہیں عدالتی تحویل میں رکھا گیا تھا۔ اپنی عدالتی حراست کے اختتام پرانہوں نے ایم پیز اور ایم ایل ایز کی خصوصی عدالت سے مشروط ضمانت حاصل کی۔ایچ ڈی دیوے گوڈا نے اپنے بیٹے کے تعلق سے کہا تھا کہ ایچ ڈی ریونا اس معاملے میں بے قصور ہیں اور ان کے خلاف جھوٹے معاملات درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پرجول ریونا کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی اور انہیں بچایا نہیں جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK