• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کینیا: صدر نے اڈانی کو دیا جانے والا ہوائی اڈے کا معاہدہ منسوخ کیا

Updated: November 22, 2024, 12:03 PM IST | Nairobi

کینیا کے صدر نے شراکت دار ممالک کے ذریعے دی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے اس معاہدے کے عمل کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت ملک کے بنیادی ہوائی اڈے کا کنٹرول اڈانی گروپ کو دیا جانا تھا، اس کے علاوہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدے کو ختم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے ۔

Gautam Adani. Photo: INN
گوتم اڈانی۔ تصویر: آئی این این

رائٹر کی خبر کے مطابق کینیا کے صدر ولیم روٹو نے جمعرات کو اپنی پارلیمنٹ کو بتایا کہ انہوں نے اس معاہدے کے عمل کو منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے جس کے تحت ملک کے بنیادی ہوائی اڈے کا کنٹرول اڈانی گروپ کو دیا جانا تھا۔ ان کا یہ فیصلہ امریکہ میں اڈانی پر ہندوستان میں کمپنی کے شمسی منصوبوں سے متعلق اربوں ڈالر کی رشوت اور دھوکہ دہی کی اسکیم میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ روٹو نے مزید کہا کہ انہوں نے ۳۰؍ سالہ، ۷۳۶؍ملین ڈالر کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ معاہدے کو ختم کرنے کی بھی ہدایت دی ہے جس پر کینیا کی وزارت توانائی نے گزشتہ ماہ اڈانی گروپ کی کمپنی کے ساتھ پاور ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کیلئے دستخط کیے تھے۔صدر نے اپنے فیصلے کو تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی طرف سے فراہم کردہ نئی معلومات سے منسوب کیا۔تاہم کینیا کے وزیر توانائی اوپیو واندے نے وضاحت کی کہ ہندوستانی کمپنی کو ٹرانسمیشن لائنوں کا ٹھیکہ دینے میں کوئی رشوت یا بدعنوانی شامل نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: گوتم اڈانی پر ۲۵۰؍ ملین ڈالر کےفراڈ اور رشوت کے معاملے میں فرد جرم عائد

واضح رہے کہ ایک امریکی عدالت نےاڈانی گرین انرجی کیلئے  ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے گوتم اڈانی، ان کے بھتیجے ساگر اڈانی اور چھ دیگر پر۲۰۲۰ء اور ۲۰۲۴ء کے درمیان ہندوستانی سرکاری اہلکاروں کو ۲۶۵؍ ملین ڈالر یا تقریباً۲؍ ہزار ۲؍ سو ۳۶؍ ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رشوت دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی تھی۔ان معاہدوں سے ۲۰؍ سالوں میں ۱۶؍ ہزار ۸؍ سو ۸۰؍ کروڑ روپے کا منافع متوقع تھا۔

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کا اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ، مودی پر اڈانی کو بچانے کا الزام

اڈانی گروپ نے جمعرات کو ایک بیان میں ان الزامات کو بے بنیاد بتا کر اس کی تردید کی۔فرد جرم نے ہندوستان میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، جو لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بھی ہیں، گوتم اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ فرد جرم کے تناظر میں، اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص کو جمعرات کو بازار کھلتے ہی ۲۰؍فیصد تک نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK