• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کیرالا کے سابق وزیرمالیات تھامس آئزک کو ہائی کورٹ سے راحت

Updated: April 10, 2024, 2:09 PM IST | New Delhi

کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کومرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کو کیرالا کے سابق وزیر مالیات تھامس آئزک کو غیر ملکی زرمبادلہ کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے میں سمن جاری کرنے سے منع کیا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران امیدوار کو پریشان کرنا مناسب نہیں اور کیس کی سماعت کو ۲۲؍ مئی کیلئے ملتوی کیا ہے۔

Kerala High Court.Photo: INN
کیرالا ہائی کورٹ۔تصویر: آئی این این

لائیو لاء نے رپورٹ کیا کہ کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کو کہاتھا کہ یہ غیر مناسب ہے کہ لوک سبھا انتخابات سے سابق ریاستی وزیر مالیات تھامس آئزک کوغیر ملکی زرمبادلہ کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے میں جاری کئے گئے سمن پر جواب دینے پر مجبور کیا جائے۔ خیال رہے کہ سی پی آئی(مارکسسٹ) کے لیڈر ریاست کے پٹھان متھیٹا حلقہ سے لوک سبھا انتخابات لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ اور سوڈان میں مسلمان عید منانے کے قابل نہیں، یہ افسوس ناک ہے: انتونیوغطریس

ہائی کورٹ کی جج ٹی آر راوی نے تھامس آئزک کی جانب سے اس معاملے میں مرکزی تفتیشی ایجنسی ای ڈی کے ذریعے جاری کئے گئے سمن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت کرتےہوئے یہ نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ سنایا ہے۔
۵؍ اپریل کو جسٹس راوری نے مرکزی تفتیشی ایجنسی سے کہاتھا کہ وہ تھامس آئزک کے خلاف الزامات کو درست ثابت کرنے والی دستاویزات پیش کرے اور عدالت کو اس بات پر قائل کرے کہ انہوں نے غیر قانونی کام کیا ہے۔ منگل کو ای ڈی نے عدالت میں دستاویز پیش کئے تھے جس کے بعد جج نے کہا تھا کہ کچھ لین دین کو وضاحت کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے : مہاوکاس اگھاڑی کمر بستہ، سیٹوں کی تقسیم مکمل
جسٹس راوی نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ میں نے ان دستاویزات کا جائزہ لیا ہے اورمیں نہیں سمجھتی کہ تفصیلات کا انکشاف کرنا مناسب مرحلہ ہے کیونکہ یہ معاملات تفتیش کا سامنا کرنے والے افراد کے سامنے رکھنے کے ہیں۔تاہم، میں نے محسوس کیا کہ کچھ لین دین کیلئے وضاحت کی ضرورت ہوتی ہے اور ای ڈی کی طرف سے جس طرح سے وضاحتیں موصول ہوئی ہیں اسے بعد کے مرحلے پر غور کیا جائے گا کیونکہ لوک سبھا انتخابات قریب ہیں اور درخواست گزار (تھامس آئزک) بھی  امیدوار ہیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ ایسے امیدوار کو پریشان کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ انہیں لوک سبھا انتخابات کا سامنا ہے۔ انڈین ایکسپریس نے رپورٹ کیا ہے کہ عدالت نے ای ڈی کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ سابق وزیر مالیات کو انتخابات کے دوران سمن جاری نہ کرے۔ عدالت نے اس معاملے کی سماعت کو ۲۲؍ مئی کیلئے ملتوی کیا ہے۔ خیال رہے کہ لوک سبھا انتخابات ۱۹؍ اپریل سے شروع ہوں گے جو ۷؍ مراحل میں مکمل ہوں گے۔ تاہم، ووٹوں کی گنتی ۴؍ جون کو کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK