کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کے ۱۷؍ سابق کارکنوں کو ضمانت دے دی جنہیں این آئی اے کے ذریعہ یو اے پی اے الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اپنے الزامات ثابت نہ کر پانے کے سبب این آئی اے کو بڑا دھچکا۔
EPAPER
Updated: June 25, 2024, 10:44 PM IST | Thiruvandpuram
کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی ) کے ۱۷؍ سابق کارکنوں کو ضمانت دے دی جنہیں این آئی اے کے ذریعہ یو اے پی اے الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اپنے الزامات ثابت نہ کر پانے کے سبب این آئی اے کو بڑا دھچکا۔
کیرالا ہائی کورٹ نے منگل کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی )کے ۱۷؍سابق کارکنوں کو ضمانت دے دی جنہیں این آئی اے کے ذریعہ یو اے پی اےالزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا تھا۔اس معاملےمیں ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس اے کے جے شنکرن نمبیار کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے کی۔ایس ڈی پی آئی کے ریاستی سکریٹری پی کے عثمان، پاپولر فرنٹ کے سابق عہدیداران ڈاکٹر۔ سی ٹی سلیمان، ایڈووکیٹ۔ مبارک، ایم ایچ شیہاس، مجیب اراٹوپیٹا، صادق پٹھانمتھیٹا، نجم الدین منڈاکیام، سائین الدین کنجیرا پلی، علی، عبدالکبیر، رضوان، صادق، نشاد، رشید، سید علی، اکبر علی، اشفاق اور دیگر ضمانتیں منظور کرنے والوں میں شامل تھے۔ اپیل کنندگان نے مکتوب کو بتایا۔’’ہم فی الحال ان کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے ضمانت کی رسمی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ اگر ہم جلد از جلد ضمانت کے حکم پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہتے ہیں، تو اس بات کا امکان ہے کہ این آئی اے اسٹے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرے، جس سے یہ عمل مزید پیچیدہ ہو جائے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: منی پور: کوکی برادری کا احتجاج، مرکزی حکومت سے نسلی تشدد ختم کرنے کی اپیل
تاہم، عدالت نے دیگر ریاستی لیڈروںصدام حسین، کرمانہ اشرف مولوی، نوشاد، اشرف، یحییٰ تھنگل، محمد علی عرف کنجاپو، عبدالستار، انصاری ایراٹوپیٹا اور سی اے رؤف کو راحت دینے سے انکار کردیا۔ان سبھی کو این آئی اےکے ذریعہ پی ایف آئی کیڈر کی ملک گیر تلاش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد تنظیم پر سرکاری پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پی ایف آئی پر پابندی کے سلسلے میں این آئی اےکیرالہ اکائیکے ذریعے جمع کرائی گئی فائل کے تحت ضم کیے گئے مقدمات کے ایک گروپ پر ہوگا، جس میں یو اے پی اےکے تحت سخت الزامات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: وکی لیکس کے جولین اسانج ایک معاہدے کے تحت امریکی عدالت میں جرم قبول کرنے پر راضی
ضمانت دینے کا عدالت کا فیصلہ قومی ایجنسی کیلئے ایک بڑا دھچکا لگتا ہے، جس کو اپنی ناقص تفتیش اور چارج شیٹ میں درج اپنے بڑے دعوؤں کو ثابت کرنے کیلئے ثبوت کی کمی کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر 28 ستمبر 2022 کو پابندی لگائی گئی تھی۔ پابندی سے پہلے اور بعد میں، مرکزی ایجنسیوں بشمول این آئی اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ملک بھر میں چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں تنظیم کے اوپر سے نیچے تک کارکنوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری عمل میں آئی تھی۔