Inquilab Logo Happiest Places to Work

معروف تاریخ داں ایم جی ایس نارائنن کا ۹۲؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: April 26, 2025, 4:08 PM IST | Thiruvananthapuram

مشہور تاریخ داں اورانڈین کاؤنسل آن ہیسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر) کے سابق چیئرمین میتالی گووندہ مینن سنکرانارائنن آج صبح ۹۲؍ سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنیا رائے وجئے ین نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Famous Kerala historian MGS Narayanan. Photo: X
کیرالا کے مشہور تاریخ داں میتالی گووندہ مین سنکرانارائنن۔ تصویر: ایکس

مشہور تاریخ داں اور انڈین کاؤنسل آف ہیسٹوریکل ریسرچ (آئی سی ایچ آر) کے سابق چیئرمین متیالی گووندہ مینن سنکر انارائنن، جنہیں ایم جی ایس نارائنن کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، ۹۲؍سال کی عمر میں کوزی کوڈے، کیرالا میں اپنی رہائش گاہ میں آج صبح انتقال کر گئے ہیں۔ ایم جی ایس نارائنن، جو تاریخی ریسرچ، تعلیم اور ادب کے میدان کا اہم نام تھے، نے آج صبح ۹؍ بجکر ۵۲؍ منٹ پر آخری سانس لی ہے۔ وہ بڑھتی عمر کے ساتھ ہونےوالے مسائل کا شکارتھے۔

یہ بھی پڑھئے: ممالک سے تجارتی پالیسیوں کے فوری حل کی اپیل

ان کی موت پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائے وجئے ین نے ایم جی ایس نارائنن کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے جنہوں نے ہندوستانی تاریخی ریسرچ کے میدان میں انمول شراکت داری کیلئے جانا جاتا ہے۔ اپنے پیغام میں پنیارائے وجئے ین نے نشاندہی کی کہ ایم جی ایس نارائنن پہلے بائیں بازوں کے لوگوں پر تنقید کرتے تھے اور بعد میں وہ دائیں بازو کی غلط بیانی کے خلاف تاریخ کی حفاظت کیلئے اہم شخصیت بن کر ابھرے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: وقف قانون پر مرکز کا جواب داخل، تمام عرضیاں رد کرنے کا مطالبہ

وزیر اعلیٰ نے یاد کیا کہ ۲۰۱۵ء میں ایم جی ایس نے مرکزی حکومت کے زیر تحت بڑھنے والی عدم رواداری میں اضافہ کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے ایم ٹی واسودیون نائر کی اس وقت حمایت کی تھی جب نوٹ بندی پر تنقید کرنے کیلئے انہیں نفرت پر مبنی مہم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وجئے نے نشاندہی کی کہ ’’نارائنن کا جامع تجزیہ، تاریخی اشیاء کی سائنسی تشریح اور اسطور کی سماجی اہمیت کو تاریخ میں ضم کرنے کے ان کے انداز نے انہیں منفرد مقام عطا کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ایم جی ایس نے منتظمین کی روایات اور زباندانی کے ماہرین کی روایات سے پرے تاریخی لکھاوٹ کیلئے نئی راہ ہموار کی تھی۔ بہت سے اسکالرز نے وہ راستہ منتخب کیا جو انہوں نے ہموار کیا تھا۔ انہوں نے تاریخ کو ایک سنجیدہ معلومات کا میدان بنانے میں اہم کردار نبھایا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: چین، امریکہ تجارتی جنگ: اگلے سال سے ہندوستان ایپل کی مصنوعات مینوفیکچر کرے گا

ایم جی ایس نارائنن کون تھے؟
ایم جی ایس نارائنن ۲۰؍ اگست ۱۹۳۲ء کو پونانی، کیرالا میں پید اہوئے تھے۔ کیرالا کے قدیم ماضی کو سمجھنے میں نارائنن کی شراکت داری عظیم ہے۔ ’’چیرا شاہی سلسلے‘‘ کے بارے میں ان کی مستند ریسرچ ’’پیرومالس آف کیرالا‘‘ نے ان کے معنی خیز کام کو کمال عروج تک پہنچایا ہے جسے ریاست تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK