• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کولکاتا عصمت دری معاملہ: سنیچرسے جونیئر ڈاکٹرزعارضی طور پر ہڑتال ختم کریں گے

Updated: September 20, 2024, 3:26 PM IST | Kolkata

آرجی کر میڈیکل کالج، کولکاتا میں ایک جونیئر ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے سنیچر سے ایمرجنسی اور ضروری خدمات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ سے جونیئر ڈاکٹرعارضی طور پر اپنی ہرٹال ختم کریں گے۔

A scene from the protest of junior doctors in Kolkata. Photo: INN
کولکاتا میں جونیئر ڈاکٹروں کے احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این

آرجی کر میڈیکل کالج، کولکاتا، مغربی بنگال میں ایک جونیئر ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے جونیئر ڈاکٹروں نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ وہ سنیچر کو ایمرجنسی اور ضروری خدمات عارضی طور پر بحال کریں گے۔ تاہم، آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (بیرونی مریضوں کے علاج کی خدمات) معطل رہیں گی۔ ڈاکٹروں نے مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے آفس تک مارچ کرنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’وہ ریاستی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ کوارٹرس سوستھیا بھون، کولکاتا کے باہر اپنا دھرنا احتجاج ختم کردیں گے۔ تاہم،’’فائٹ فار جسٹس‘‘ (انصاف کیلئے لڑائی) جاری رہے گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ نافذ ہوا تو۱۷؍ ریاستوں میں۳؍ سال سےکم مدت میں اسمبلیاں تحلیل کرنےکی ضرورت ہوگی

خیال رہے کہ ۹؍ اگست کو آرجی کر میڈیکل کالج، کولکاتا مغربی بنگال میں ایک جونیئر ٹرینٹی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد جونیئر ڈاکٹروں نے اپنے احتجاج کا آغاز کیا ہے۔ ایک ماہ سے زائد عرصے سے مغربی بنگال جونیئر ڈاکٹروں کی فرنٹ احتجاج کی قیادت کررہی ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے مغربی بنگال کی ریاستی حکومت سے متعدد سینئر حکام کے استعفیٰ اور مغربی بنگال کے طبی مراکز میں اس ’’خطرے‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۱۷؍ ستمبر ۲۰۲۴ء کو مغربی بنگال کی ریاستی حکومت نے مظاہرین ڈاکٹروں کے کلیدی مطالبات مان لئے تھے اور کولکاتا پولیس کمشنر ونیت گویال، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (شمال) ابھیشیک گپتا، ڈائریکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن دیباشیش ہلدر اور ڈائریکٹر آف ہیلتھ سروسیز کوستو نائک کو ان کے عہدوں سے دستبردار کیا تھا۔ تاہم، آج ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ ’’۵؍ مطالبات میں سے متعدد کلیدی مطالبات اب بھی قبول نہیں کئے گئے ہیں۔‘‘ انہوں نے ریاستی حکومت کے ساتھ ایک اور میٹنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ 

امریکہ میں۴؍ سال بعد شرح سود میں کمی کا اعلان

بدھ کو ریاستی حکومت کے ساتھ دوسری میٹنگ میں ڈاکٹروں نے متعدد حکام کی معطلی، ریاستی ہیلتھ سیکریٹری کے استعفیٰ اور ریاست کے سرکاری اسپتالوں میں سیکوریٹی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔ جمعرات کو ڈاکٹروں نے کہا کہ ’’انہیں چیف سیکریٹری منوج پانت کی جانب سے طبی کارکنان کی حفاظت اور سیکوریٹی کے تعلق سے ان کے مطالبات پر ردعمل موصول ہوا ہے۔‘’ ریاستی حکومت نے اسپتالوں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے، ڈاکٹروں کیلئے علاحدہ کمرے مخصوس کرنے، پانی کی سپلائے کے انتظامات، اسپتالوں میں خاتون پولیس افسران اور کالجوں میں پولیس کی خصوصی گشت کے تعلق سے احکامات جاری کئے ہیں۔‘‘
ڈاکٹروں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ’’اسپتالوں میں خالی بستروں کی نگرانی کی تجاویز کے ساتھ سینٹرل ریفرل سسٹم متعارف کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس اقدام کے ذریعے مریضوں کو اسپتالوں میں بستروں کی کمی اور دلالوں کی موجودگی کے سبب مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK