• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ کی جیت کے بعد تارکین وطن کی بڑی تعداد کنیڈا جا سکتی ہے، پولیس الرٹ

Updated: November 08, 2024, 9:00 PM IST | Ottawa

اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں تارکین وطن کو ملک بدر کر دیں گے۔

US-Canada border. Image: X
یوایس۔کنیڈا بارڈر۔ تصویر: ایکس

کنیڈا کے صوبہ کیوبیک کی حکومت کے سربراہ فرانکوئس لیگلٹ نے بدھ کو خبردار کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی امریکی صدارتی انتخابات میں فتح کے بعد وہاں مقیم تارکین وطن بڑے پیمانے پر کنیڈا ہجرت کریں گے۔ انہوں نے کنیڈا حکومت پر زور دیا کہ اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے حکومت کو جلد از جلد ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ اپنی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں تارکین وطن کی بڑے پیمانے پر ملک بدری کا حکم دیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے: پیرس: نوٹرے ڈیم کی گھنٹیاں ۵؍ سال بعد ایک ساتھ بجائی گئیں

واضح رہے کہ ۱۳ امریکی ریاستوں کی سرحدیں کنیڈا کے ساتھ ملتی ہیں جبکہ صرف کیوبیک صوبہ کی سرحد، امریکہ کی ۴ شمال مشرقی ریاستوں سے ملتی ہے۔ایک اندازے کے مطابق، امریکہ میں ایک کروڑ ۱۰ لاکھ غیر دستاویزی تارکین وطن ہیں۔ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہر سال ایک ملین تارکینِ وطن کو باہر منتقل کر سکتے ہیں۔ نیگلٹ نے ٹرمپ کی جیت کے بعد ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم وفاقی حکومت سے مطالبہ کریں گے کہ وہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ تارکین وطن کا نہیں، بلکہ ان کی تعداد کا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی خاندانوں کو جلاوطن کرنے کے قانون کو منظوری دی

کنیڈا کی قومی پولیس فورس نے کہا کہ وہ مہاجرین روکنے کیلئے، سرحدی نگرانی میں اضافہ سمیت کئی ہنگامی منصوبوں کی ساتھ تیار ہے۔ رائل کنیڈین ماؤنٹیڈ پولیس سرجنٹ چارلس پوئریئر نے گلوب اینڈ میل اخبار کو دیئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کے جیتنے اور ان کی تارکینِ وطن کے متعلق پالیسیوں کے ساتھ پیش قدمی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے چند ماہ قبل ہی ہم نے ان ہنگامی منصوبوں پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK