• Thu, 19 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لندن: ٹرمپ نے میری نسل اور مذہب کی بنیاد پر مجھ پر تنقید کی:مئیر صادق خان

Updated: November 15, 2024, 11:53 AM IST | London

برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے اولین مسلم میئرصادق خان نے ایک انٹرویو میں ٹرمپ پر الزام لگا یا کہ انہوں نے ان کی نسل اور مذہب کی بناء پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔گمان ہے کہ یہ تبصرہ دونوں کے مابین کشیدگی کومزید ہوا دے گا۔

Sadiq Khan, Britain`s first Muslim mayor. Photo: INN
برطانیہ کے اولین مسلم میئر صادق خان۔ تصویر: آئی این این

لندن کے مئیر صادق خان نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر الزام لگا یا ہے کہ ٹرمپ ان کی نسل اور مذہب کی بنیاد پرانہیں باربار تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔یہ تبصرہ ان دونوں کے مابین طویل عرصے سے جاری کشیدگی کی از سر نو تجدید کرے گا۔یہ کشیدگی ٹرمپ کے ذریعے کئی مسلم ممالک کے افراد پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کرنے کے متعلق بات کرنے شروع ہوئی تھی۔جس کے بعد ٹرمپ نے مغربی ملک کے دارالحکومت کے اولین مسلم مئیر کو کئی برے القاب سے خطاب کیا تھا۔اس کے جواب میں صادق نے پارلیمنٹ اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے میں ٹرمپ کے بچوں کے لنگوٹ میں ملبوس پتلے نما غباروں کو مظاہرے کے اوپر لہرانے کی اجازت دی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: اسرائیل، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہے: ہیومن رائٹس واچ

ایک انٹرویو میں جو ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد لیا گیا تھا خان نے ٹرمپ کے ذریعے ان پر تنقید کو انتہائی ذاتی قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ’’ اگر وہ سفید فام ہوتے اورباعمل مسلمان نہ ہوتے تو ٹرمپ کا رویہ بھی اس قسم کا نہ ہوتا۔ان کا اس طرح کا برتاؤ میری نسل اور مذہب کی بناء پر ہے۔‘‘خان نے مزید کہا کہ اس عرصے کے دوران وہ کسی ایسے شخص کے خلاف بول رہے تھے جس کی پالیسیاں جنس پرست، اسلامو فوبک، نسل پرستی پر مبنی تھیں اور یہ کہ بولنا ان کی ذمہ داری ہے۔‘‘
واضح رہے کہ ٹرمپ کے تعلق سے ان کے تازہ ترین تبصرے برطانیہ کی لیبر پارٹی میں ان کے ساتھیوں کے بالکل برعکس ہیں، جو جولائی میں اقتدار میں آئی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈچ سیاستداں وائلڈرز نے ایمسٹرڈیم تشدد کیلئے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرایا

دریں اثناء وزیر اعظم کیئر اسٹارمرٹرمپ  کے ساتھ مثبت تعلقات استوار کرنےکیلئے جلد بازی میں دکھائی دیے ہیں اور ٹرمپ کی تاریخی انتخابی فتح پر فوری طور پر مبارکباد دی ہے۔اسٹارمر نے کہا کہ ان کی فون کال بہت مثبت، بہت تعمیری تھی اور برطانیہ اور امریکہ کے درمیان نام نہاد خصوصی تعلقات ٹرمپ کی دوسری مدت میں مزید بہترہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK