• Sun, 23 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مدھیہ پردیش: یکم اپریل سے ہندو مت کے مقدس شہروں میں شراب پر پابندی

Updated: February 17, 2025, 5:03 PM IST | Bhopal

مدھیہ پردیش میں یکم اپریل سے ’’لو الکوحولک بیوریج بارز‘‘ شروع ہوں گی جبکہ نئی ایکسائز پالیسی کے تحت۱۷؍ مذہبی شہروں سمیت۱۹؍ مقامات پر شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

A liquor store. Photo: INN.
شراب کی ایک دکان۔ تصویر: آئی این این۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پہلی بار مدھیہ پردیش میں یکم اپریل سے ’’لو الکوحولک بیوریج بارز‘‘ شروع ہوں گی جبکہ نئی ایکسائز پالیسی کے تحت۱۷؍ مذہبی شہروں سمیت۱۹؍ مقامات پر شراب کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ اتوار کو جاری کی گئی نئی پالیسی کے مطابق ان نئی بارز میں صرف بیئر، وائن اور ریڈی ٹو ڈرنک الکوحل کو استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جس میں زیادہ سے زیادہ۱۰؍ فیصد (V/V (volume on volume الکوحل کی مقدار ہو۔ ایک گورنمنٹ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسی شراب خانوں میں اسپرٹ کے استعمال پر سختی سے پابندی ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خوردنی تیل کی قیمتوں میں ایک سال میں۳۹؍ فیصد اضافہ، افراطِ زر متاثر ہوگی

فی الحال، پورے ایم پی میں ۴۶۰؍ سے۴۷۰؍ بیئر بار موجود ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ان نئے آؤٹ لیٹس کے ساتھ بارز کی تعداد بڑھ جائے گی۔ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل سے۱۷؍ مذہبی شہروں سمیت۱۹؍ مقامات پر شراب کی فروخت پر پابندی کے تحت مجموعی طور پر۴۷؍مرکب الکوحل (composite alcohol) کی دکانیں بند ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ کمپوزیٹ شاپ ہندوستانی ساختہ غیر ملکی شراب اور دیسی شراب کی دکان ہوتی ہے۔ کچھ مذہبی شہر جہاں شراب کی فروخت پر پابندی لگ جائے گی ان میں اجین، اومکاریشور، مہیشور، دتیا، میہر، سلکن پور اور کنڈل پور شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: دہلی بھگدڑ: ریلوے انتظامیہ کا حادثہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا اعلان

یاد رہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نئی ایکسائز پالیسی کی منظوری کے بعد۲۳؍ جنوری کو شراب کی فروخت پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس اقدام سے ریاستی حکومت کو ایکسائز ریونیو میں تقریباً۴۵۰؍ کروڑ روپے کا نقصان ہوگا۔ تاہم، ایسے علاقوں میں باہر سے شراب لانے اور اسے انفرادی طور پر پینے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا کیونکہ مدھیہ پردیش میں امتناع کا قانون نافذ نہیں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق، ریاست بھر میں ۳؍ ہزاع ۶۰۰؍ کمپوزٹ شراب کی دکانیں اس مالی سال میں تقریباً۱۵؍ ہزار ۲۰۰؍کروڑ روپے کی تخمینی آمدنی لائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK