• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدھیہ پردیش: قومی سلامتی کا حوالہ دے کر آر ٹی آئی میں چیتوں کی تفصیل دینے سے انکار

Updated: July 28, 2024, 10:32 AM IST | Bhopal

افریقہ سے لائے گئے ۲۰؍ چیتے اور ہندوستان میں پیدا ہوئے ان کے بچوں کے تعلق سے حقِ معلومات (آر ٹی آئی) کے تحت مدھیہ پردیش محکمہ جنگلات نے قومی سلامتی اور خود مختاری کا حوالہ دیتے ہوئے معلومات دینے سےانکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ۲۰؍ میں سے ۷؍ چیتوں کے مرنے کی خبریں جاری ہوئی تھیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پی ٹی آئی کی خبر کے مطابق مدھیہ پردیش کے محکمہ جنگلات نے قومی سلامتی اور بیرونی ممالک سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئےحق معلومات کے تحت دی گئی اس درخواست کو مسترد کر دیا جس میں افریقہ سے لائے گئے چیتا اور ہندوستان میں پیدا ہوئے ان کے بچوں کی معلومات مانگی گئی تھی۔۲۰۲۳ء سے اب تک جنوبی افریقہ اور نامیبیا سے مدھیہ پریش کے کونو نیشنل پارک میں لائے گئے ۲۰؍ چیتوں میں سات اور ہندوستان میں پیدا ہوئے ان کے تین بچے مر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے : علی باغ : سمندر میں پھنسے جہاز کے عملے کو بچا لیا گیا

حق معلومات کے تحت یہ درخواست جنگلاتی حیاتیات کے رضاکاراجئے دوبے نے پروجیکٹ چیتا کے تحت کونو اور مندسور کے دستاویزکے مطابق طلب کی تھی،لیکن محکمہ نے اس معلومات کو ظاہر کرنے سے انکار کر دیا، جو دفعہ ۸؍(۱؍) (اے) کی خلاف ورزی ہے۔محکمہ نے ملک کی خود مختاری، اخلاقی، سائنسی، معاشی مفاد کا حوالہ دیتے ہوئے عوامی حکام کویہ معلومات جاری نہ کرنے کی اجازت دی۔
دوبے نے پی ٹی آئی سے کہا کہ میں ۲۰۱۳؍ سے شیروں کے خاندان والے مختلف حیوانوں کے تعلق سے محکمہ میں جاری بے قائدگی کو طشت ازبام کر رہا ہوں ، یہ پہلا موقع ہے جب مجھے یہ بتایا گیا کہ چیتے کے تعلق سے معلومات دینا ملک کی سلامتی اور بیرون ملک سے تعلقات پر اثر انداز ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھئے : غزہ: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کو ایک اور ’’محفوظ علاقہ‘‘ سے انخلاء کا حکم

اس سے قبل دوبے نے چیتا کے پہلے بچے کی پیدائش پر معلومات حاصل کی تھی جس کے ساتھ انہیں پائوں پر پٹی باندھے چیتے کے بچے کی تصویر بھی دی گئی تھی۔ بعد میں انہوں نےمدھیہ پر دیش کے محکمہ جنگلات کےاس بچے کےزخمی ہونے کا ذکر نہ کرنے کی شکایت قومی تحفظ ٹائیگر کے حکام سے کی تھی۔ستمبر ۲۰۲۲ء میں چیتا کو ہندوستان میں ناپید ہونے کے اعلان کے ۷۰؍ سال بعد دوبارہ متعارف کرایا گیا۔اس سے پہلے ۱۹۴۸ء میں اس بڑی جنگلی بلی کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔


 واضح رہے کہ مارچ میں کونو نیشنل پارک میں افریقہ سے لائی گئی مادہ چیتا گامنی نے ۵؍ بچوں کو جنم دیا،اس سے پہلے آشا نے تین بچوں کو جنم دیا تھااور جوالہ نے دوسری مرتبہ میں ۴؍ بچوں کو جنم دیا تھا اس سے چیتا کی کل تعداد ۲۶؍ ہو گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK