• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاوکاس اگھاڑی کی انتخابی مہم کی کمان ادھو ٹھاکرے کے ہاتھ

Updated: August 16, 2024, 1:26 PM IST | Agency | Mumbai

وزیراعلیٰ کے چہرے پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں، جلد تینوں پارٹیوںکی میٹنگ، سیٹوں کی تقسیم اور دیگر امور پر گفتگو۔

Shiv Sena chief Uddhav Thackeray`s son Aditya Thackeray. Photo: INN
شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرےبیٹے آدتیہ ٹھاکرے۔ تصویر: آئی این این

گزشتہ کچھ دنوں سے مہا وکاس اگھاڑی میں وزیرا علیٰ کے چہرے پر بحث جاری ہے۔ ایک طرف شیوسینا (ادھو) ترجمان ادھو ٹھاکرے کو ریاست کا اگلا وزیر اعلیٰ قرار دے رہے ہیں تو دوسری طرف کانگریس کے پرتھوی راج چوہان یہ کہہ کر اس کی تردید کر رہے ہیں کہ جس پارٹی کی سب سے زیادہ سیٹیں آئیں گی وزیر اعلیٰ اسی کا ہوگا۔ اس دوران مہا وکاس اگھاڑی نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو اتحاد کی جانب سے انتخابی مہم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ حالانکہ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ فی الحال وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے طور پر کسی کا نام طے نہیں کیا گیا ہے لیکن ادھو ٹھاکرے مہاراشٹر میں انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:آخر آپ کو اردوسے دقت کیا ہے؟: ’پاتور میونسپل کونسل سائن بورڈ‘ معاملہ

 کانگریس کے سینئر لیڈر وجے وڈیٹی وار نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کے دور حکومت میں ادھو ٹھاکرے کے کام کاج کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہا وکاس اگھاڑی کی انتخابی مہم کا نگراں ادھو ٹھاکرے کو بنایا جائے۔ سیاسی حلقوں میں اسے شیوسینا (شندے) کو ٹکر دینے کی حکمت عملی کے طور پر اٹھایا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ وڈیٹی وار نےبتایا کہ جلد ہی مہا وکاس اگھاڑی کے اعلیٰ لیڈران کی ۲؍ میٹنگیں ہوں گی۔ ان میں طے کیا جائے گاکہ سیٹوں کی تقسیم کیسے ہوگی اور الیکشن کے دوران عوام کے سامنے کیسے پہنچا جائے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’مہاراشٹر نے ملک کے نقشے پر اپنا نشان قائم کیا ہے ‘‘

ادھو ٹھاکرے ہی وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہیں :رائوت
 اس دوران شیوسینا (ادھو ) کے ترجمان سنجے رائوت نے اپنے اس دعوے کو دہرایا ہے کہ ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہی ہوں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ منترالیہ میں اگلے سال یوم آزادی پر ادھو ٹھاکرے پرچم کشائی کریں گے جو کہ مہاوکاس اگھاڑی کی جانب سے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے ہی مہاراشٹر کا چہرہ ہیں اس کیلئے کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ’’ تینوں ( مہا وکاس اگھاڑی کی) پارٹیوں کی میٹنگ بلانے اور کوئی فیصلہ کی ضرورت نہیں ہے۔ ادھو ٹھاکرے ہی ہمارے لئے وزیر اعلیٰ کا چہرہ ہیں۔ ‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس کے پاس کوئی چہر نہیں ہے۔ اگر ہیں تو بہت سے چہرے ہیں لیکن ایسا کوئی چہر نہیں ہے جس پر سب کا اتفاق ہو۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK