بی ایم سی کمشنر کی پریس ریلیز کے مطابق برہن ممبئی کی حدود میں موجود تمام کاروباری اداروں کو ان کے ملازمین کو ۲۰؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ’’پیڈ لیو‘‘ (باتنخواہ چھٹی) کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری اداروں پر کارروائی کی جائے گی۔
EPAPER
Updated: November 07, 2024, 5:58 PM IST | Mumbai
بی ایم سی کمشنر کی پریس ریلیز کے مطابق برہن ممبئی کی حدود میں موجود تمام کاروباری اداروں کو ان کے ملازمین کو ۲۰؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو ’’پیڈ لیو‘‘ (باتنخواہ چھٹی) کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری اداروں پر کارروائی کی جائے گی۔
برہن ممبئی کی حدود میں اداروں، کاروباروں اور کام کی دیگر جگہوں پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مہاراشٹر اسمبلی انتخابات ۲۰۲۴ء میں ووٹنگ کیلئے ۲۰؍ نومبر کو ’’پیڈ لیو‘‘ (باتنخواہ چھٹی، یا، ایسی چھٹی جس میں تنخواہ نہیں کئے گی) دی جائے گی۔ بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے کہا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی پر ملازمین نہیں بلکہ آجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے حکم میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہ میں کٹوتی کی صورت میں کسی کارروائی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق آجروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے: مالیگاؤں بم دھماکہ ۲۰۰۸ء پر مبنی فلم کیخلاف ہائیکورٹ میں عرضداشت داخل
بی ایم سی کمشنر کے حکم کے مطابق پولنگ علاقے میں جہاں الیکشن ہو رہا ہے اور وہاں کے لوگ ووٹ دینے کے حقدار ہیں تو وہاں کسی بھی کاروبار، تجارت، یا کسی دوسرے ادارے سے وابستہ ہر فرد کو پولنگ کے دن یعنی بدھ ۲۰؍ نومبر ۲۰۲۴ء کو چھٹی دی جائے گی۔ یہ اصول تمام صنعتی گروپوں، کارپوریشنوں، کمپنیوں اور اداروں، صنعتی اداروں یا دیگر اداروں وغیرہ پر لاگو ہوگا۔ بی ایم سی نے کہا کہ غیر معمولی حالات میں ایمرجنسی ہینڈل کرنے والے ملازمین کو ضلع الیکشن آفیسر سے پیشگی منظوری کے ساتھ ووٹ ڈالنے کیلئے کم از کم چار گھنٹے کا وقت دیا جانا چاہئے۔ عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن ۱۳۵ (بی) کے مطابق، ایسے ملازمین جن کی غیر موجودگی سے عوام یا ان کے ادارے کو خطرہ لاحق ہو گا ان پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ایک بار استعمال کی جانےوالی پلاسٹک پر پابندی کایونیورسٹی گرانٹ کمیشن کااعلان
ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آجروں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ ان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام ملازمین الیکشن کے دن اپنے ووٹ کے حق کا استعمال کر سکیں۔ اس فیصلے کا مقصد آئندہ اسمبلی انتخابات میں ووٹروں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے۔ ووٹروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف مہمات کے باوجود، ممبئی کا ٹرن آؤٹ مہاراشٹر کے دیگر علاقوں کے مقابلے کم رہا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر کی ۲۸۸؍ اسمبلی سیٹوں کیلئے ووٹنگ ایک ہی مرحلے میں ۲۰؍ نومبر کو ہوگی اور نتائج کا اعلان ۲۳؍ نومبر کو کیا جائے گا۔