• Sun, 05 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’میری اس کامیابی میں میرےساتھیوں کی محنت اورعوام کی دعا شامل ہے‘‘

Updated: November 26, 2024, 7:29 PM IST | Inquilab News Network | Mumbra

ممبرا میں منعقدہ استقبالیہ جلسہ میں رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ کا اظہارِ خیال، اسمبلی الیکشن کے نتائج کوناقابل قبول قرار دیا۔

MLA Jitendra Uhaar speaking at a reception held in Mumbra, while party leaders, workers and others are also seen. Photo: INN
ممبرا میں منعقدہ استقبالیہ جلسہ میں رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ اظہارِ خیال کرتے ہوئے جبکہ پارٹی کےلیڈران، کارکنان اور دیگر افراد بھی نظر آرہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

:’’میری یہ جیت اصل میں میرے کارکنان کی انتھک محنت اورعوام کی دعاؤں کا اثر ہے اور میں پوری کوشش کروں گا ان کی امیدوں پرکھرااترنے کی۔ ‘‘یہ اظہار ِخیال ممبراکلوا اسمبلی حلقہ سے مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد جتیندر اوہاڑ نے جلسہ استقبالیہ میں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ مہاراشٹر میں جو نتیجہ آیا ہے ،وہ چونکا دینے والا ہی نہیں بلکہ ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ادھوشیوسینا کی میٹنگ، اپوزیشن لیڈر کا دعویٰ پیش کرنے پر غور

جتیندراوہاڑکے استقبال کیلئے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی شردپوار) کے ممبرا کلوا اسمبلی حلقہ کے صدر شمیم خان نے پارٹی آفس میں استقبالیہ جلسہ منعقد کیا جس میں پارٹی کے تمام عہدیداران ، کارکنان کے علاوہ علمائے کرام اور سماجی کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شمیم خان نے کہا کہ سرکار مہاراشٹر میں کس کی بن رہی ہے، نہیں بن رہی ہے ،وہ ہمیں نہیں معلوم، ہماری سرکار’اوہاڑ صاحب‘ ہیں۔اس لئے ہمیں کسی بات کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔‘‘شمیم خان نے ان تمام کارکنان کا نام لے کر شکریہ اداکیا ۔رکن اسمبلی جتیندر اوہاڑ نے کہاکہ ’’ممبراکلوا کے عوام نے سیکولرزم کو اور وکاس کوووٹ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی کو معلوم ہے کہ مہاراشٹر میں کیا کھیل کھیلا گیا ہے۔ یہ فیصلہ عوام کا فیصلہ ہوہی نہیں سکتا۔ انھوں نے اپنے مخالفین کو بھی آڑے ہاتھوں لیا جوالیکشن کے بعد ان پر فقرے کس رہے تھے اور کہا کہ الیکشن ہوگیا، اب باتیں کرنا چھوڑ دواور ممبرا کلوا کے عوام کے فیصلہ کو قبول کرلو ۔‘‘ جتیندر اوہاڑ کے استقبال کے موقع پر خوب آتش بازی اور گلپوشی کی گئی۔

یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر نو نرمان سینا کا انتخابی نشان اور ریاستی پارٹی کی حیثیت چھن سکتی ہے!

واضح رہے کہ ممبراکلوا اسمبلی حلقہ سے ڈاکٹر جتیندراوہاڑ  ۹۶؍  ہزار ۲۸۲؍  ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔ ان کے سامنے نجیب ملا این سی پی (اجیت پوار)  پارٹی سے امیدوار تھے جنہیں زبردست شکست ملی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK