حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ملیشیا کے وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ کو ہٹانے کی سخت سرزنش کے بعد میٹا نے ای میل کے ذریعے معذرت کا اظہار کیا ۔
EPAPER
Updated: August 07, 2024, 10:50 AM IST | KUALA LUMPUR
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر ملیشیا کے وزیر اعظم کی سوشل میڈیا پوسٹ کو ہٹانے کی سخت سرزنش کے بعد میٹا نے ای میل کے ذریعے معذرت کا اظہار کیا ۔
ٹیک کمپنی میٹا نے ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی اس سوشل میڈیا پوسٹ کوہٹانے پر معذرت کا اظہار کیا ہے جو انہوں نے ایران میں حماس لیڈر اسماعیل ہا نیہ کے قتل کے تعلق سے کی تھی، یہ معافی نامہ وزیر اعظم کے دفتر سے میٹا کو بھیجی گئی نوٹس کے بعد آیا جس میں دفتر نے میٹا سے فیس بک اور انسٹا گرام سے اس پوسٹ کو ہٹانے کی وجہ دریافت کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: بدلاپور: کیمیکل کمپنی میں دھماکہ، ایک شخص دونوں پاؤں سے محروم
واضح رہے کہ حماس کےسیاسی لیڈر اسماعیل ہانیہ کی ایران کی راجدھانی تہران میں ایک حملے میں شہادت ہو گئی تھی، جس کا الزام اسرائیل پر لگایا جا رہا ہے،اس قتل کے بعد ملیشیا کے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی تھی جس کے ایک ویڈیو میں حماس کے لیڈروں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دکھا یا گیا تھا۔ای میل کے ذریعے بھیجے گئے اپنے معافی نامہ میں میٹانے کہا کہــ’’ ہم تکنیکی خامی کیلئے معافی چاہتے ہیں جس کے سبب وزیر اعظم کا فیس بک اور انسٹاگرام صفحہ حدف ہوگیا۔‘‘
انسٹا گرام پر میٹا کے ذریعے بھیجے گئے حاشئے کو انور نے ساجھا کیا جس میں لکھا تھا کہ یہ پوسٹ انفرادی اور تنظیمی طور پرخطرناک عناصر سے منسلک ہے۔وزیر اعظم کےدفتر نے پوسٹ کے ہٹائے جانے کوصریح استیصال قرار دیاتھا اور میٹا سے معافی کا مطالبہ کیا تھا۔اور میٹا پر بزدلی کا الزام لگایا ۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان: چاندی پورہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کم عمر بچے شدید متاثر
واضح رہے کہ انورنے مئی میں قطر میں ہانیہ سے ملاقات کی تھی، انہوں نے حماس سے اپنے تعلقات کا دفاع کیا۔اپنے جرمنی کے دورے پر انور نے کہا تھا کہ ملیشیاکے تعلقات حماس کی سیاسی جماعت سے ہے نہ کہ مسلح جماعت سے۔