• Thu, 19 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’من کی بات‘ میں وزیر اعظم مودی نے ۱۵؍ اگست کے خطاب کیلئے مشورے مانگے

Updated: July 29, 2024, 12:25 PM IST | Agency | New Delhi

’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے تعلق سے عوام میں کافی جوش وخروش ہے اوریہ ایک جشن بن چکا ہے،’ورلڈ ٹائیگر ڈے‘کی مناسبت سے بھی گفتگو کی۔

Prime Minister Narendra Modi. Photo: INN
وزیر اعظم نریندر مودی۔ تصویر : آئی این این

وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی لینے کی اپیل کرتے ہوئے اتوار کو کہا کہ’`ہر گھر ترنگا ابھیان‘ ترنگے کی شان ایک منفرد جشن بن گیا ہے۔ آج اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں مودی نے کہا کہ ۱۵؍ اگست دور نہیں ہے اور اب تو ۱۵؍ اگست کے ساتھ ایک اور مہم کا اضافہ کیا گیا ہے، `ہر گھر ترنگا ابھیان۔ پچھلے کچھ برسوں سے تو پورے ملک میں `ہر گھر ترنگا ابھیان کے لئے ہر کوئی  پرجوش رہتا ہے۔ غریب ہو، امیر ہو، چھوٹا گھر ہو یا بڑا گھر، ہر کوئی ترنگا لہرا کر فخر محسوس کرتا ہے۔ ترنگے کے ساتھ سیلفی لینے اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا جوش بھی نظر آتا ہے۔
بقول وزیر اعظم ’’ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جب کسی کالونی یا سوسائٹی کے ہر گھر پر ترنگا لہراتا ہے تو جلد ہی دوسرے گھروں پر بھی ترنگا نظر آنے لگتا ہے۔ یعنی ’ہر گھر ترنگا ابھیان‘ – ترنگے کی شان میں ایک منفرد تہوار بن گیا ہے۔ اب اس سلسلے میں طرح طرح کی اختراعات ہونے لگی ہیں۔ جیسے جیسے۱۵؍اگست قریب آتا ہے، گھروں، دفاتر اور کاروں میں ترنگا لگانے کیلئے طرح طرح کی مصنوعات نظر آنے لگتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنے دوستوں اور پڑوسیوں میں’ترنگا‘ بھی تقسیم کرتے ہیں۔ یہ خوشی، ترنگے کے بارے میں یہ جوش ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’مسلمانوں کو ہراساں کرنے والے شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی جائے‘‘

سامعین سے اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’پہلے کی طرح امسال بھی آپ ’ہرگھرترنگاڈاٹ کام‘ پر ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی ضرور اَپلوڈ کریں۔ ایک اور بات یاد دلانا چاہتا ہوں، ہرسال۱۵؍اگست سے پہلے آپ مجھے اپنی بہت سی تجاویز بھیجتے ہیں۔ آپ مجھے امسال بھی اپنی تجاویز ضرور بھیجیں۔ آپ مائی جی او وی یا نمو ایپ پر بھی اپنی تجاویز بھیج سکتے ہیں۔ میں۱۵؍ اگست کو اپنے خطاب میں زیادہ سے زیادہ تجاویز شامل کرنے کی کوشش کروں گا۔‘‘
 ’من کی بات ‘ پروگرام میں وزیر اعظم مودی نے ورلڈ ٹائیگر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ ہندوستان میں شیروں کے تحفظ کیلئے بے مثال کوششیں کی جا رہی ہیں اور ملک میں ہر سال شیروںکی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
  مودی نے کہا ’’ دنیا میں۷۰؍فیصد شیر ہندوستان میں پائے جاتے ہیں اور یہ جانور ہندوستانی ثقافت کا ایک اٹوٹ حصہ رہا ہے۔ ملک کے جنگلات کے آس پاس کے دیہاتوں میں لوگ رہتے ہیں، اس کے بارے میں معلومات لیں۔ سوال یہ ہے کہ شیروں کے ساتھ کیسے رہنا ہے۔ ‘‘اس تناظر میں انہوں نے خاص طور پر رن تھمبور (راجستھان)، مہاراشٹر کے تاڈوبا-اندھاری  ٹائیگر ریزرو، آندھرا پردیش میں نالمالائی کی پہاڑیوں پر رہنے والے `چنچو قبیلے اور پیلی بھیت میں جاری `باگھ مترا پروگرام کا ذکر کیا۔

یہ بھی پڑھئے : ’’کانگریس کوشعبہ اقلیت بندیاعمران پرتاب گڑھی کوصدارت سےمعزول کردیناچاہئے‘‘

وزیر اعظم نے کہاکہ ’’کل(بروز پیر۲۹؍ جولائی) پوری دنیا میں ٹائیگر ڈے منایا جائے گا۔ ہندوستان میں `ٹائیگر ہماری ثقافت کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ ہم سب شیروں سے متعلق کہانیاں سنتے ہوئے بڑے ہوئے ہیں۔ جنگل کے آس پاس کے دیہاتوں میں ہر کوئی جانتا ہے کہ کس طرح شیر کے ساتھ ہم آہنگی سے رہنا ہے۔ ہمارے ملک میں ایسے بہت سے گاؤں ہیں جہاں انسانوں اور شیروں کے درمیان کبھی کوئی جھگڑا نہیں ہوتا۔‘‘وزیر اعظم کے مطابق’’ مجھے خوشی ہے کہ عوامی شرکت شیروں کے تحفظ میں بہت معاون ثابت ہورہی ہے ۔ ایسی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان میں شیروں کی آبادی ہر سال بڑھ رہی ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی اور فخر محسوس ہوگا کہ دنیا کے تمام شیروں میں سے۷۰؍فیصد ہمارے ملک میں ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں شیروں کی بہت سی پناہ گاہیں ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK