میٹا نے الگورتھم میں آئے نقص کیلئے معذرت کا اظہار کیا ہے، اس نقص کے سبب صارفین نے انسٹا گرام پر حساس اور پریشان کن ویڈیو کی شکایت کی تھی، اس کے علاوہ مواد کی بھر مار کی بھی اطلاع دی گئی۔
EPAPER
Updated: February 27, 2025, 8:01 PM IST | Washington
میٹا نے الگورتھم میں آئے نقص کیلئے معذرت کا اظہار کیا ہے، اس نقص کے سبب صارفین نے انسٹا گرام پر حساس اور پریشان کن ویڈیو کی شکایت کی تھی، اس کے علاوہ مواد کی بھر مار کی بھی اطلاع دی گئی۔
میٹا نے الگورتھم میں آئے نقص کیلئے معذرت کا اظہار کیا ہے، اس نقص کے سبب صارفین نے انسٹا گرام پر حساس اور پریشان کن ویڈیو کی شکایت کی تھی، اس کے علاوہ مواد کی بھر مار کی بھی اطلاع ہے۔ میٹا کے ترجمان نے بدھ کو بزنس انسائیڈر کو دئے ایک بیان میں کہاکہ’’ ہم نے ایک خامی کو درست کر لیا ہے جس کی وجہ سے کچھ صارفین کو اپنے انسٹاگرام ریلز فیڈ میں ایسا مواد دکھائی دیا جو تجویز نہیں کیا جانا چاہیے تھا۔‘‘ واضح رہے کہ دنیا بھر کے انسٹاگرام صارفین نے بدھ کو مختصر ویڈیوز کی ایک بھرمار دیکھنے کی اطلاع دی جو خونریزی اور تشدد، بشمول قتل کو دکھا رہی تھیں۔ ان ویڈیوز کو ’’حساس مواد‘‘کے لیبل سے نشان زد کیا گیا تھا لیکن پھر بھی صارفین کو لگاتار تجویز کیا جارہا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: امیزون نے ’’الیکسا +‘‘ لانچ کیا، پرائم ممبرز کیلئے مفت
میٹا، جو فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈ کا مالک ہے، کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر پرتشدد یا گرافک مواد کو ہٹا دیتا ہے اور انتباہی سطحیں شامل کرتا ہے۔ یہ۱۸؍ سال سے کم عمر صارفین کو ایسے مواد کو دیکھنے سے بھی روکتا ہے۔ جنوری کے پہلے ہفتے میں، میٹا نے اپنے امریکی پلیٹ فارم پر تھرڈ پارٹی فیکٹ چیکرکو کمیونٹی نوٹس فلگنگ ماڈل سے بدل دیا۔ کمپنی نے اپنی مواد کی پالیسیوں کو آسان بنانے کا بھی منصوبہ بنایا۔جنوری میں، بزنس انسائیڈر نےخبر دی تھی کہ میٹامارچ میں اپنی امریکی فیکٹ چیکنگ شراکت داری کو باقائدہ طور پر ختم کر دے گا۔
یہ بھی پڑھئے: ایپل آئی فون ڈکٹیشن خامی کودرست کرے گا جو لفظ نسل پرست کی جگہ ٹرمپ ظاہر کرتا ہے
واضح رہے کہ میٹا۲۰۱۶ء سے مواد کی نگرانی میں کوتاہیوں کے سبب تنقید کی زد میں ہے۔ اسے غیر قانونی منشیات کی فروخت میں اپنے کردار سمیت دیگر مسائل پر بھی تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال اس کے بانی مارک زکربرگ نے دیگر کمپنیوں کے سی ای او کے ساتھ آن لائن بچوں کیلئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں کانگریس کی تفتیش کا سامنا کیا تھا۔ زکربرگ کی مواد کی نگرانی میں تبدیلیاں ایلون مسک کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی تبدیلیوں سےمماثل ہیں، جسے مسک نے ۲۰۲۲ء میں خریدا تھا۔