سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے بدھ کو ہندوستانی حکومت سے اپنے شریک بانی اور سی ای او مارک زکر برگ کے ۲۰۲۴ء عام انتخاب کے تعلق سے تبصرے کو نادانستہ غلطی قرار دے کر معذرت کی، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کمپنی کیلئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔
EPAPER
Updated: January 15, 2025, 10:37 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے بدھ کو ہندوستانی حکومت سے اپنے شریک بانی اور سی ای او مارک زکر برگ کے ۲۰۲۴ء عام انتخاب کے تعلق سے تبصرے کو نادانستہ غلطی قرار دے کر معذرت کی، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کمپنی کیلئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔
سوشل میڈیا جائنٹ میٹا نے بد ھ کو ہندوستانی حکومت سے اپنے شریک بانی اور سی ای او مارک زکر برگ کے ۲۰۲۴ء عام انتخاب کے تعلق سے تبصرے کو نادانستہ غلطی قرار دے کر معذرت کی، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان کمپنی کیلئے اہمیت کا حامل ملک ہے۔میٹا کو زکر برگ کے تبصرے پر پارلیمانی پینل کی جانب سے طلب کیا جانا تھا، جن پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں میٹا انڈیا نے واضح کیاکہ ’’ زکر برگ کا یہ تبصرہ کہ ۲۰۲۴ء کے انتخابات میں کئی برسراقتدار پارٹیاں دوبارہ منتخب نہیں ہوئیں، کئی ممالک کیلئے درست ہے، لیکن ہندوستان پر یہ تبصرہ صادق نہیں آتا۔ کمپنی نے مزید کہا،کہ ’’ہم اس نادانستہ غلطی کیلئے معذرت خواہ ہیں۔ہندوستان میٹا کیلئے مخصوص ملک کا درجہ رکھتا ہے۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: کیلی فورنیا کے گورنر کا مسک پرجھوٹ پھیلانے کا الزام
زکربرگ نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ کے دوران دعویٰ کیا کہ جمہوریتوں میں زیادہ تر برسراقتدار حکومتوں کو کروناوبائی مرض کے دوران عوامی اعتماد میں کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے انہیں ۲۰۲۴ءکے انتخابات میں بے دخلی کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے ہندوستانی انتخابات کے حوالے سے زکربرگ کے تبصروں پر سخت تنقید کی تھی۔ ویشنو نے کہا،’’وزیراعظم مودی کی تیسری بار فیصلہ کن جیت اچھی حکمرانی اور عوام کے مسلسل اعتماد کا ثبوت ہے۔‘‘انہوں نے میٹا اور زکربرگ پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بیانات میں اعتدال اور ذمہ داری کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: انتونی بلنکن کو فلسطین حامی مظاہرین نے ’نسل کشی کا سیکریٹری ‘‘ کہا
بی جے پی ایم پی اورپارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین نشی کانت دوبے نے اعلان کیا کہ پینل جلد ہی میٹا کو غلط معلومات پھیلانےکیلئے نوٹس جاری کرے گا اور معافی کا مطالبہ کرے گا۔دوبے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ کسی بھی جمہوری ملک میں غلط معلومات اس کی شبیہ کو داغدار کرتی ہیں۔ تنظیم کو اس غلطی کیلئے ہندوستانی پارلیمنٹ اور عوام سے معافی مانگنی ہوگی۔‘‘