حزب اللہ اور حماس کے اہم لیڈران کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ احتیاط کے طور پر دنیا کی بیشتر ایئرلائنز نے اسرائیل، ایران، لبنان اور عراق کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
EPAPER
Updated: August 03, 2024, 10:13 PM IST | New Delhi
حزب اللہ اور حماس کے اہم لیڈران کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ احتیاط کے طور پر دنیا کی بیشتر ایئرلائنز نے اسرائیل، ایران، لبنان اور عراق کے لئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
فضائی کمپنیاں اسرائیل، ایران اور لبنان کے ہوائی علاقے میں جانے سے احتراز کررہی ہے، نتیجتاً تہران، تل ابیب اور بیروت کیلئے بیشتر فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔ واضح ہورہے کہ گزشتہ دنوں، امریکہ کے حمایت یافتہ اسرائیل ایران میں حماس اور حزب اللہ کے سینئر ممبران کو قتل کردیا گیا ہے جس کے بعد خطہ میں ممکنہ جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ سنگاپور ایئرلائنز نے رائٹس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ کمپنی نے جمعہ کی شب سے ہی ایرانی فضا سے گزرنے والی فلائٹس کا راستہ تبدیل کردیا ہے اور ترکمانستان اور آزر بائیجان جیسے متبادل راستوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ کمپنی کے مطابق، مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام کیاگیا ہے جو اس کی پہلی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھئے: صومالیہ: الشباب کے حملے میں ۳۲؍ شہری ہلاک، ۶۳؍ سے زائد زخمی
فلائٹ راڈار ۲۴ کے ڈیٹا کے مطابق، تائیوان کی ایوا ایئرلائنز اور چائنا ایئرلائنز کی ایمسٹرڈیم کیلئے فلائٹس ایران کے فضائی علاقے سے نہیں گزر رہی ہے۔ دونوں ایئرلائنز کی پروازیں اس سے قبل ایرانی ہوائی سرحدوں سے گزرتی رہی ہیں۔ او پی ایس گروپ نامی ادارہ جو ہوائی پروازوں کی حفاظت اور خطرہ کی جانکاری دیتا ہے، نے ایئرلائنز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران اور عراق کے فضائی علاقے میں داخل ہونے سے احتراز کریں۔ واضح رہے کہ ذرائع نے رائٹز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جلد ہی ایران کے اعلیٰ حکام، لبنان، عراق اور یمن کے اعلیٰ عہدیداروں سے میٹنگ کریں گے جس میں اسرائیل کو جواب دینے کی حکمت عملی پر غور کیاجائے گا۔ کئی امریکی اور یورپی ایئرلائنز نے اپریل میں ایران کے اسرائیل پر فضائی اور ڈرون حملہ کے بعد سے ہی ایرانی ہوائی حدود سے گزرنا بند کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: جنگ کے خوف سے سویڈن کا بیروت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ
تاہم، خطرہ کی ایڈوائزری اور ممکنہ جنگ کے باوجود سنیچر کو چند ممالک کی پروازیں ایرانی فضائی علاقے سے معمول کے مطابق گزرتی رہیں۔ ان میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئرلائنز، امارات ایئرلائنز اور دلائی دبئی ایئرلائنز کے ساتھ قطر ایئرویز اور ترکش ائیرلائز شامل ہیں۔ پچھلے دو دنوں میں ہندوستان کی ایئر انڈیا، جرمنی کی لفتھانزا گروپ، امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ڈیلٹا ایئرلائنز اور اٹلی کی آئی ٹی اے ایئرویز نے اعلان کیا کہ اُنہوں نے تل ابیب کی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ اس کے علاوہ، لبنانی دارالحکومت بیروت کی پروازیں بھی رد کردی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے حزب اللہ لیڈر فعد شکر اور حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اور امن مذاکرات کے صف اول کے مشیر اسماعیل ہانیہ کو تہران، ایران میں قتل کردیا جس کے بعد خطہ میں تناؤ بڑھ گیاہے۔ اقوام متحدہ کی سیکوریٹی کاؤنسل نے امن مذاکرات کو خطرہ میں ڈالنے پر اسرائیل کی مذمت کی جبکہ امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت میں جنگی جہاز اور سازو سامان مشرق وسطیٰ کی طرف روانہ کرے گا۔