• Sun, 06 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی کورٹ نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں کانگریسی لیڈر کارتی پی چدمبرم کو ضمانت دے دی

Updated: June 07, 2024, 2:35 PM IST | New Delhi

آج دہلی کی ایک عدالت نے کانگریسی لیڈر کارتی پی چدمبرم کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دی ہے۔ عدالت نے انہیں ایک کروڑ کے بونڈ کی رقم چکانے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ کانگریسی لیڈر پر ۲۶۳؍ چینی شہریوں کے ویزا کو منظوری دینے کیلئے ۵؍ لاکھ روپے رشوت اکٹھا کرنے کا الزام تھا۔

Congress leader K Chidambaram. Photo: INN
کانگریسی لیڈر کے چدمبرم۔ تصویر: آئی این این

جمعرات کو دہلی کورٹ نے کانگریس کے لیڈر کارتی چدمبرم کو مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے انہیں ای ڈی کی جانب سے دائرہ کردہ چارچ شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے سمن جاری کیا تھا۔ عدالت کی مخصوص جج کاویری باویجا نے کانگریسی لیڈر کی ضمانت کو منظوری دیتے ہوئے انہیں حکم جاری کیا کہ وہ ایک کروڑ روپے کے بونڈ کی رقم چکائیں۔

یہ بھی پڑھئے: راہل گاندھی کا مودی اور امیت شاہ پر اسٹاک مارکیٹ کے سب سے بڑے گھوٹالے کا الزام

خیال رہے کہ مئی ۲۰۲۲ء میں سی بی آئی کی جانب سے داخل کی گئی ایف آئی آر کے بعد ای ڈی نے یہ کیس درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے کانگریسی لیڈر پر الزام عائد کیا تھا کہ کانگریسی لیڈر نے کانگریس کے دور اقتدار میں ۲۶۳؍ چینی شہریوں کے ویزا کو منظوری دینے کیلئے ۵۰؍ لاکھ کی غیر قانونی رشوت اکھٹی کی تھی۔ مبینہ طور پر یہ  انہوں نے اس وقت کیا تھا جب ان کے والد پی چدمبرم مرکزی وزیر داخلہ تھے۔ سی بی آئی کے کیس کے تحت ای ڈی نے کے چدمبرم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: وزارتوں کیلئے کھینچ تان، اَ ب کی بار مودی ’پریشان‘

کے چدمبرم نے اپنے خلاف الزامات کو فیک قرار دیا تھا۔ ای ڈی کے مطابق تلوانڈی سابو پاؤر لمیٹڈ نامی کمپنی نے ایک چینی کمپنی کو پاؤر پلانٹ بنانے کا کانٹریکٹ دیا تھا۔چین میں قائم فرم نے چینی پیشہ ور افراد کو ہندوستان لانے کیلئے دیئے جانے والےویزوں کی تعداد ختم کی تھی۔کمپنی نے مبینہ طور پر کے چدمبرم کو ۵۰؍ لاکھ رشوت دی تھی جس سے اضافی ویزوں کو منظوری دی جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK