• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آج بم دھمکیوں کے باعث ۲۵؍ سے زائد پروازیں متاثر، ایئرپورٹس پر افراتفری

Updated: October 19, 2024, 4:57 PM IST | New Delhi

حکام نے بتایا کہ انڈیگو ایئرلائنز کی ۵ بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملیں۔ ایئرلائنز نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر، مسافروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہندوستانی ایئرلائنز کو سنیچر کو بم دھمکیاں ملنے کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد ایئر انڈیا، انڈیگو ایئرلائنز اور اکاسا ایئر لائنز کی ۱۵ سے زائد پروازوں کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ حکام نے بتایا کہ انڈیگو ایئرلائنز کی ۵ بین الاقوامی پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملیں۔ ایئرلائنز نے کہا کہ وہ حکام کے ساتھ مل کر، مسافروں کی حفاظت کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ایئر انڈیگو کی جودھپور سے دہلی جا رہی فلائٹ کو سیکوریٹی الرٹ اور حفاظتی خدشات کی وجہ سے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتارنا پڑا۔ انڈیگو ایئرلائنز نے بتایا کہ وہ سیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ : اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت کم از کم ۲۸؍ فلسطینی جاں بحق

ایئر انڈیا ایئر لائنز میں موجود ذرائع نے بتایا کہ بم کے خوف کے بعد پانچ سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم، ایئر لائنز نے ابھی تک اس واقعے کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ اکاسا ایئر ایئرلائنز نے تصدیق کی کہ ۱۹ اکتوبر کو کچھ پروازیں سیکیورٹی الرٹس کے بعد متاثر ہوئی تھیں۔ تاہم ایئر لائن نے متاثرہ پروازوں کی تعداد بتانے سے انکار کیا۔ ایئر لائن کے ذرائع نے بتایا کہ اس کی پانچ پروازیں متاثر ہوئیں۔ اکاسا ایئر نے بتایا کہ ایئرلائنز کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں صورتحال پر نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم مقامی حکام کے ساتھ مل کر تمام حفاظتی طریقہ کار پر عمل کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’کنٹینٹ کریئیشن‘ کا مارکیٹ ۲۰۳۵ء تک۴۸۰؍ بلین ڈالر کا ہوگا

تشویشناک رجحان
دبئی سے جے پور جانے والی ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز کو سنیچر کی صبح ای میل کے ذریعہ بم دھمکی ملنے کے بعد جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ حکام نے بتایا کہ جہاز کے جے پور میں لینڈنگ کے بعد انہیں ۱۸۹ مسافروں کے ساتھ کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی۔ اس معاملہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 
اس سے قبل دہلی سے لندن جانے والی وسٹارا کی فلائٹ (UK17) کو بم دھمکی ملنے کے بعد جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ سنیچر کو ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ فلائٹ فرینکفرٹ ہوائی اڈے پر بحفاظت لینڈ کر گئی اور اس کی لازمی جانچ کی گئی۔ ان واقعات کے بعد وزارت شہری ہوابازی وزارت اور حکام، ایسے حالات سے نمٹنے کیلئے سخت اصولوں پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK