• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

مدھیہ پردیش: کانگریس کے سینئر لیڈرعارف عقیل کا ۷۲؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: July 29, 2024, 2:48 PM IST | Bhopal

بھوپال، مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سینئر لیڈرعارف عقیل عرف شیر بھوپال کا ۷۲؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اقلیتی طبقے کیلئے کافی کام کیا تھا۔

Sher Bhopal Arif Aqeel. Photo: INN
شیر بھوپال عارف عقیل۔ تصویر: آئی این این

کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر عارف عقیل (۷۲؍) انتقال کر گئے ہیں۔عارف عقیل، جو کافی عرصے سے بیمار تھے، نے بھوپال کے ایک اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لی ہیں۔عقیل’’شیر بھوپال‘‘ کے خطاب سے جانے جاتے تھے اور مدھیہ پردیش کی سیاست میں مشہور لیڈر تھے۔ ۱۹۷۲ء میں طالب علمی کے زمانے میں بطور کارکن ان کا سیاسی سفر شروع ہوا تھا۔ آہستہ آہستہ ان کی شہرت بڑھتی گئی اور ۱۹۷۷ء میں وہ سیفیہ کالج اسٹوڈنٹ کمیٹی کے صدر ، کانگریس کے یوتھ اور این ایس یو آئی کے نائب صدر بننے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔ ۱۹۹۰ء میں شمالی بھوپال کے حلقے سے بطور آزادانہ رکن پارلیمان منتخب ہوئے اور کانگریس کے لیڈررسول احمدصدیقی کو شکست سے دورچار کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: جاپان: ایس جے شنکر اور بلنکن کی ملاقات، دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال

بعد ازیں کانگریس میں شامل ہو گئےتھے اور شمالی بھوپال کے حلقےسے اسمبلی انتخابات میں بالترتیب ۱۹۹۸ء، ۲۰۰۳ء، ۲۰۰۸ء، ۲۰۱۳ء اور ۲۰۱۸ء میں کامیابی حاصل کی۔۱۹۹۶ء تا ۲۰۰۳ء انہوں نے دگ وجئے سنگھ کی قیادت میں کانگریسی حکومت میں بطور کابینی وزیر خدمات انجام دی تھیں ۔ ۲۰۱۸ء میں انہوں نے کمل ناتھ کی قیادت میں انہوں نے  اقلیتی فلاح و بہود، بھوپال گیس راحت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہود جیسے اہم محکموں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: پیرس اولمپکس میں ہندوستان کو پہلا تمغہ دلانے والی منو بھاکر کا ۲۰۱۹ء کا ٹویٹ وائرل

انہوں نے اقلیتی طبقے کیلئے کافی کیا۔ تاہم ، وہ مدھیہ پردیش کی حج کمیٹی اور بھوپال ڈیویژنل کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر بھی رہے تھے۔ تین دہائی پر مبنی اپنے سیاسی کریئر میں شمالی بھوپال میں انہوں نے فعال نمائندے کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ سائرہ عقیل اور تین بیٹے، ماجد، عاطف اور عابد اور ایک بیٹی ارم شامل ہیں۔ عقیل احمد نے بطور سیاستداں اپنے والد کی لیگسی کو قائم رکھا تھا۔ ان کی موت پر اہم لیڈران جیسے کمل ناتھ اور دگ وجئے سنگھ وغیرہ نے اظہارتعزیت پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK