• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی ہائی کورٹ کی ٹی سیریز پر ’عاشقی‘ عنوان استعمال کرنے پر پابندی

Updated: September 05, 2024, 10:15 PM IST | New Delhi

’’’عاشقی‘‘ کے عنوان کے تحت ٹی سیریز کے مالک بھوشن کمار فلم بنانا چاہتے تھے جسے روکنے کیلئے مکیش بھٹ نے قانونی طریقہ اختیار کیا۔ مکیش بھٹ کا خیال ہے کہ ’’عاشقی‘‘ محبت اور موسیقی کا امتزاج ہے جسے وہ سمجھتے ہیں، مداح سمجھتے ہیں مگر بھوشن نہیں سمجھتا اور وہ اس فرنچائزی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا۔

Mahesh Bhatt and Mukesh Bhatt. Photo: INN
مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ۔ تصویر: آئی این این

دہلی ہائی کورٹ کے بدھ کو سنائے گئے فیصلے کے مطابق بھوشن کمار کی ٹی سیریز کو ’’عاشقی‘‘ فلم کے عنوان کے طور پر استعمال کرنے سے روک لگا دی گئی ہے۔ مکیش بھٹ، جنہوں نے بھوشن کمار اور کرشن کمار کے ساتھ ’’عاشقی ۲‘‘ بنائی تھی نے ٹی سیریز کے ساتھ اپنی قانونی جنگ کے بارے میں بات چیت کی۔ مکیش بھٹ نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ ’’مَیں نے ’’عاشقی ۲‘‘ کو انہی اقدار کے ساتھ بنایا جس کے ساتھ میں نے پہلی بنائی تھی۔ مجھے یہ سمجھنے کا تجربہ ہے کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا۔ میں ۵۰؍ سال سے اس کاروبار میں ہوں جس میں بدقسمتی سے بھوشن نہیں ہے۔ وہ اس کی بنیادی اقدار کو نہیں سمجھ رہا تھا کہ ’عاشقی‘ کیا ہونا چاہئے اور غیر ارادی طور پر وہ اسے نقصان پہنچانے کا کام کررہا تھا۔ میرا کام اس فرنچائزی کی حفاظت ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میری جائیداد میری اولادوں میں یکساں طور پر تقسیم ہوگی: امیتابھ بچن

انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں نے جو کیا ’’عاشقی‘‘ برانڈ کی حفاظت کیلئے کیا، نہ صرف اپنے اور بھوشن کیلئے بلکہ ’عاشقی‘ پسند کرنے والے ہر مداح کیلئے۔ ’عاشقی‘ بطور فرنچائز ناظرین کی ملکیت ہے۔ ’عاشقی‘ مر جائے تو محبت مر جائے، موسیقی مر جائے۔ ہم آنے والے کئی برسوں تک شائقین کیلئے اس کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں۔ میں نے قانونی راستہ اسی لئے اختیار کیا کیونکہ یہی واحد راستہ تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: استری یونیورس کی ’’ویمپائرز آف وجےنگر‘‘ کا نام اب ’’تھامبا‘‘

جسٹس سنجیو نرولا نے فیصلہ سنایا کہ ’’لفظ ’’عاشقی‘‘ کا استعمال کرنے سے ٹی سیریز عوام میں الجھن کا باعث بن سکتی ہے اور برانڈ کو کمزور کر سکتی ہے۔‘‘ عدالت نے وشیش فلمز کے حق میں اس وقت فیصلہ سنایا ہے جب ٹی سیریز نے اسی طرح کے عنوان والی فلم کا اعلان کیا۔ اصل عاشقی کو گلشن کمار نے پروڈیوس کیا تھا۔ ۱۹۹۰ء کی یہ فلم مہیش بھٹ نے ڈائریکٹ کی تھی جس میں راہل رائے، انو اگروال اور دیپک تیجوری نے اہم کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم تجارتی طور پر کامیاب رہی تھی۔ ۲۰۱۳ء میں موہت سوری نے ’’عاشقی ۲‘‘ کی ہدایت کاری کی۔ مہیش بھٹ کی جانب سے پیش کی جانے والی اس فلم میں آدتیہ رائے کپور اور شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ ’’عاشقی ۳‘‘ میں کارتک آرین نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK