• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

امریکی کروز کمپنی نے ٹرمپ دور سےفرار کیلئے امریکیوں کو چار سالہ سفر کی پیشکش کی

Updated: November 20, 2024, 1:03 PM IST | Washington

امریکی تفریحی آبی جہاز( کروز)کمپنی نے نو منتخب شدہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دور اقتدار اور سیاست سے بچنے کیلئے امریکیوں کو چار سالہ سفر کی پیشکش کی ہے، یہ سفرتمام سہولیات کے ساتھ ۱۴۰؍ ممالک کا سفر کرے گا، جس کا کم از کم کرایہ فی سال ۴۰؍ ہزار امریکی ڈالر ہوگا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے بعد سیاسی تناؤ جاری ہے، جس کے درمیان فلوریڈا میں قائم کروز کمپنی ولا وائی ریزیڈنس نے امریکیوں کیلئے نئی صدارتی مدت سے بچنے کا ایک انوکھا طریقہ پیش کیا ہے۔جس کے تحت شہری امریکہ سے گریز کرتے ہوئے ۱۴۰؍ ممالک کا سفر کرسکتے ہیں، جس میں ۴۲۵؍ بندر گاہ شامل ہیں۔مسافر چار پیکج میں سے انتخاب کر سکتے ہیں۔ایک سالہ ’’حقیقت سے فرار‘‘، دو سالہ ’’وسط مدتی انتخاب‘‘، تین سالہ ’’ہر جگہ لیکن گھر‘‘، یا پورے چار سالہ ’’اسکیپ فارورڈ۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ: ناروے، اقوام متحدہ کی ایجنسی پر اسرائیلی پابندی کے خلاف

اس سفر کا شروعاتی کرایہ فی سال ۴۰؍ ہزار ڈالر،اس کے علاوہ چار سالہ پیکج کیلئے سنگل کیبن کا کرایہ ۲؍ لاکھ ۵۶؍ ہزار ڈالر ہوگا۔اس پروگرام کے حوالے سے کمپنی کے سی ای او میکائل پیٹرسن نے کہا کہ ’’یہ واقعی کوئی سیاسی مہم نہیں ہے،بس یہ ہوا کہ ٹرمپ جیت گئے اور اب امریکہ میں ریپبلکن سے زیادہ ڈیموکریٹس ناخوش ہیں۔‘‘اس جہاز میں ۶۰۰؍ افراد کی گنجائش موجود ہے، اس کے علاوہ طعام، وائی فائی، علاج، ہفتہ واری دیکھ ریکھ اور ۱۵؍ روزہ لانڈری کی خدمات شامل ہیں۔ جبکہ پر تعیش سفر جیسے اوشین ویو ولا کیلئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر کے یکمشت شروعاتی کرایہ بھی دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ٹائی ٹینک متاثرین کو بچانے والے کیپٹن کی جیبی گھڑی ۲؍ ملین ڈالر میں نیلام

سی ای او پیٹرسن نے کہاکہ مسافر سمندر میں رہتے ہوئے بھی امریکی جمہوریت سے وابستہ رہ سکتے ہیں، اور وسط مدتی اور آئندہ کے صدارتی انتخاب کیلئے میل ان بیلیٹس کے ذریعے اپنا ووٹ ڈال سکیں گے، جسے کروز آن لائن جمع کرکے متعلقہ حکام کو ارسال کر دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتفاق ہے کہ یہ پیش کش اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ ہم اس پر انتخاب سے قبل ہی کام کر رہے تھے، اس سے قطع نظر کہ کون فتحیاب ہو رہا ہے، لیکن یہ بات واضح تھی کہ ملک کی نصف آبادی، مضطرب ہوگی۔ہمارا کوئی سیاسی نظریہ نہیں ہے، ہم فقط ان شہریوں کو فرار کا ایک راستہ مہیا کرانا چاہتے ہیں، جو خوف محسوس کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK