Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنوبی ممبئی میں واقع مشہور بنگلہ ’’لکشمی نیواس‘‘ فروخت

Updated: March 21, 2025, 4:33 PM IST | Mumabi

کپاڈیہ خاندان نے جنوبی ممبئی میں واقع یہ مشہور بنگلہ ۲۷۶؍کروڑ روپے میں واگیشوری پراپرٹیزر لمیٹڈ کو فروخت کیا ہے۔

Lakshmi Niwas in South Mumbai. Photo: INN
جنوبی ممبئی میں واقع لکشمی نیواس۔ تصویر: آئی این این

کپاڈیہ خاندان نے جنوبی ممبئی میں واقع مشہور بنگلہ ’’لکشمی نیواس‘‘کوفروخت کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ نیپین سی روڈپر واقع یہ بنگلہ آزادی کی تحریک وابستگی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ کپاڈیہ خاندان نے یہ بنگلہ ۲۷۶؍کروڑ روپے میں واگیشوری پراپرٹیزر لمیٹڈ کو فروخت کیا ہے۔ بزنس انٹیلی جینس پلیٹ فارم ٹوفلر کے مطابق ’’ممبئی پرمبنی اس فرم کے تین ڈائریکٹرز ایلینا نکھیل میسوانی، روپن وسنت پٹیل اور گنیش ساکھارام قدم ہیں جو مکیش امبانی کے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ سے وابستہ ہیں۔ میسوانی آر آئی ایل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نکھیل میسوانی کی اہلیہ ہیں جبکہ پٹیل اور قدم آر آئی ایل کی ذیلی شاخ ریلائنس فریش سے وابستہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ناگپور فساد: فہیم خان سمیت ۵۰؍ مسلم نوجوانوں پر ملک سے غداری کا کیس درج

لکشمی نیواس اور تحریک آزادی کی وابستگی 
ہندوستان کی آزادی کی تحریک کے دوران لکشمی نیواس مجاہدین آزادی اور کارکنان جیسے پنڈت جواہر لال نہرو، رام منوہر لوہیا، ارونا آصف علی، جےپرکاش نارائن اور اجیوت پٹوردھن کیلئے جاناجاتا تھا۔ ۱۹۴۰ء کی دہائی میں’’بھارت چھوڑو تحریک‘‘ کے عروج میں اس بنگلے کو مجاہدین آزادی کیلئے محفوظ مقام سمجھا جاتا تھا۔نیتا جی سبھاش چندر بوس کا آزاد ہند ریڈیو بھی اسی بنگلے سے براڈکاسٹ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ منگل سے۷۰۰؍ سے زائد فلسطینی شہید: وزارت صحت

یہ بنگلہ کب بنا تھا؟
۱۹۰۴ء میں ایک پارسی خاندان کے ذریعے تعمیر کئے گئے اس بنگلے کو ۱۹۱۷ءمیں ۲۰ء۱؍ لاکھ کی قیمت پر کپاڈیہ خاندان کو فروخت کر دیا گیا تھا۔ ۱۹؍ہزار ۹۸۹؍مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا یہ بنگلہ دہائیوں سے بند ہے۔ اب یہ بنگلہ ۳۸ء۱؍ لاکھ روپے فی مربع میٹر کی قیمت پر فروخت ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK