• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: نئے سال کے موقع پر ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی پر۸۹؍ لاکھ روپئے جرمانہ وصول

Updated: January 02, 2025, 3:02 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ممبئی ٹریفک پولیس نے شہر میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ۱۷؍ ہزار ۸۰۰؍ سو موٹرگاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا اور ۸۹؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار روپے جرمانے کی رقم وصول کی۔

Traffic police collecting a fine for driving without a helmet. Photo: INN
ٹرافک پولیس بنا ہیلمیٹ گاڑی چلانے پر جرمانہ وصول کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

ممبئی میں نئے سال کے جشن کے دوران ٹرافک نظام کو محفوظ بنانے کیلئے ٹرافک پولیس نے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی  ۱۷؍ ہزار ۸۰۰؍ سو گاڑیوں پرجرمانہ عائد کیا، اوران سے مجموعی طور پر ۸۹؍ لاکھ ۱۹؍ ہزار روپئے کی رقم وصول کی۔ واضح رہے کہ نئے سال کے جشن کے موقع پر اکثر سڑکوں پر ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پولیس کی یہ مہم نئے سال کے موقع پر شروع ہوئی اور بدھ کی صبح تک جاری رہی۔ پولیس افسران نے نشے میں ڈرائیونگ سمیت متعدد خلاف ورزیوں پر جرمانہ عائد کیا۔

یہ بھی پڑھئے: نئے سال کے جشن کے دوران ٹریفک پولیس کی روڈ سیفٹی مہم کا آغاز

ایک اہلکار نے بتا یا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے شہر کے اہم مقامات پرحفاظتی اقدامات سخت کر دئے گئے تھے۔دیگر خلاف ورزیوں میں ٹرافک نظام میں رکاوٹ ڈالنا، بنا ہیلمیٹ کے گاڑی چلانا، لال بتی عبورکرجانا، یک طرفہ راستہ کے مخالف سمت گاڑی چلانا شامل ہے۔اس کے علاوہ حفاظتی تدابیرکی خلاف ورزی جیسے تیز رفتاری سے گاڑی چلانا، گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ نہ باندھنا،اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا گیا۔اہلکار کے مطابق، جرمانہ ای چالان نظام  کے ذریعے جمع کیے گئے، جس سے فوری اور موثر نفاذ ممکن ہوا۔ مہم کے دوران جمع کی گئی کل رقم ۸۹؍ لاکھ، ۱۹؍ ہزار، ۷؍ سو ۵۰؍ روپئے تھی۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: ٹریفک محکمہ کی کارروائی، ۲۵؍غیر قانونی آٹو رکشا ضبط

نئے سال کے موقع پر شہر کےسیاحتی مقامات پرجن میں گیٹ وے آف انڈیا، مرین ڈرائیو، باندرہ بینڈ اسٹینڈ، اور جوہو چوپاٹی شامل ہیں بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہو جاتی ہے۔جس کے مدنظر اہم مقامات پرحفاظتی اقدامات میں اضافہ کیاگیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK