• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: شدید مخالفت کے بعد این ایف ڈی سی نے اسرائیلی فلم فیسٹیول منسوخ کیا

Updated: August 21, 2024, 3:29 PM IST | Mumbai

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی) نے شدید مخالفت کے بعد اسرائیلی فلم فیسٹیول منسوخ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلم فیسٹیول ۲۱؍ اور ۲۲؍ اگست کو نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما (این ایم آئی سی) میں منعقد کیا جانے والا تھا۔

NFDC. Photo: INN
این ایف ڈی سی۔ تصویر: آئی این این

نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این ایف ڈی سی ) نے سیکڑوں افراد، جن میں اداکار اور کارکنان بھی شامل ہیں، کی مشترکہ آن لائن دستخطی مہم کے بعد ممبئی میں متوقع اسرائیل فلم فیسٹیول کو منسوخ کیا ہے۔ یہ تقریب، جو نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما (این ایم آئی سی)، ممبئی میں ۲۱؍ اور ۲۲؍ اگست کو متوقع تھی، تنازعات کے بعد منسوخ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس تقریب کے خلاف یہ مہم ہندوستانی فلسطینی یکجہتی فورم نے منعقد کی تھی جس کا مقصد غزہ میں جاری نسل کشی کے تعلق سے آگاہی پھیلانا تھا۔ تقریب کے خلاف دستخط کرنے والے افراد میں معروف اداکار نصیر الدین شاہ، رتنا پھاٹک، مجاہد آزادی جی جی پاریکھ، ڈاکیومینٹری فلم ساز آنند پٹوردھن، گاندھی جی کے پڑپوتے اور مصنف تشار گاندھی اور ہندوستانی فلسطینی یکجہتی فورم کے فیروز مٹھی بوروالا بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں آباد تارکین وطن میں ہندوئوں کی تعداد۶۱؍ فیصد: پیو رپورٹ

ادارے نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ’’نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف انڈیا( این ایف ڈی سی) کی جانب سے اسرائیلی فلموں کی اسکریننگ شرمناک طریقے سے اس وقت منعقد کی جا رہی ہے جب پوری دنیا فلسطین میں اسرائیل کے جنگی جرائم، نسل کشی اور ہولوکاسٹ کی شاہد ہے۔ نیشنل فلم ڈیولپمنٹ فلم  کارپوریشن اور نیشنل میوزیم آف انڈین سنیما کو اس بات کی آگاہی ہونی چاہئے کہ حکومت ہند نے فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خوراک کی افراط زر کے دباؤ پر آر بی آئی کا انتباہ

این ایف ڈی سی اور این ایم آئی سی کا اسرئیلی فلموں کی نمائش کرنا غیر اخلاقی، غیر انسانی اور بے ضمیری حرکت اور انصاف کا مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا۔ عالمی عدالت انساف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسرائیل نسل کشی کا مرتکب ہے۔ ان ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے این ایف ڈی سی کو یہ فلم فیسٹیول منسوخ کرنا چاہئے۔ خیال رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۰؍ ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک جبکہ ۹۲؍ ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں فلسطینی خطے کی آدھی سے زائد آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK