• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ہندوستان میں آباد تارکین وطن میں ہندوئوں کی تعداد۶۱؍ فیصد: پیو رپورٹ

Updated: August 21, 2024, 11:21 AM IST | Washington

امریکہ میں قائم تھنک ٹینک نے بین الاقوامی تارکین وطن کی ریسرچ کے پس منظر میں ہندوستان کے تعلق سے جائزہ پیش کیا ہے۔اس ریسرچ کے مطابق ہندستان میں آباد کل تارکین کی آبادی کا ۶۱؍ فیصد ہندوئوں پر مشتمل ہے۔جبکہ مسلمانوں تارکین وطن کی تعداد ۱۹؍ فیصد ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

امریکہ میں قائم تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر نے پیر کو ایک رپورٹ شائع کی جس کے مطابق ہندوستان میں پناہ حاصل کرنے والے پناہ گزینوں کی کل تعداد کا ۶۱؍ فیصد ہندوئوں پر مشتمل ہے، جبکہ ہندوئوں کی کل آبادی ملک میں ۷۹؍ فیصد ہے۔اس کے بر خلاف ہندوستان میں پناہ گزین مسلمانوں کی تعداد ۱۹؍ فیصد ہے، جبکہ ملک میں ان کی آبادی ۱۵؍ فیصد ہے۔ اسی کے ساتھ بیرون ملک میں پیدا ہوکی ہندوستان میں بسنے والوں میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۳ء میں امدادی کارکنان کی ریکارڈ اموات، امسال یہ شرح بڑھ سکتی ہے: یواین

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک چھوڑنے والوں میں مسلمان اور عیسائی سماج کی اکثریت ہے۔ ۲۰۲۰ء میں ہندوستان سے دیگر ممالک میں منتقل ہونے والوں میں ۴۱؍ فیصد ہندو ہیں،یہ تعداد ان کی مجموعی آبادی  کے تناسب کے مقابلے میں کم ہے، اس کے بر خلاف ۲۰۲۰ء میں ۳۳؍فیصد مسلمانوں اور ۱۶؍ فیصد عیسائیوں نے ہندوستان کو چھوڑ کر دیگر ملکوں میں سکونت اختیار کی۔ اور یہ تناسب ملک میں ان کی آبادی کے مقابلے میں قابل قدر زیادہ ہے۔واضح رہے کہ ۲۰۱۱ء کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں مسلمانوں کی کل آبادی ۲ء۱۴؍ فیصد ہے جبکہ عیسائیوں کی کل آبادی ۳ء۲؍ فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کولکاتا عصمت دری معاملہ: اسکاٹ لینڈ میں ہندوستانی طلبہ نے ہندوستانی سفارتخانے کو میمورنڈم دیا

 اس ریسرچ میں یہ بھی پایا گیا کہ ہندوستان میں بڑھتی ہندو قوم پرستی کے سبب ملک کی مذہبی اقلیتوں مسلمانوں اور عیسائیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوئوں میں شہریت حاصل کرنے کیلئے سب سے پہلی پسند امریکہ ہے۔۲۰۲۰ء سے ۱۸؍ لاکھ ہندوئوں نے امریکہ میں سکونت اختیار کی جو کل پناہگزینوں کی تعداد کا ۶۱؍ فیصد ہے۔تھنک ٹینک نے کہا کہ اگر بحرین، کویت،  عمان ، قطر، سعودی عربیہ اور متحدہ عرب امارات کو ایک اکائی مان لیا جائے تو یہ ممالک ہندوئوں کیلئے عام ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ۳۰؍ لاکھ ہندو ان عرب ممالک میں مقیم ہیں۔ جو یہاں کل ملازم و مزدوروں کی کل تعداد کا نصف ہے۔  
جہاں تک مسلمانوں کا تعلق ہے ملازمت کے مواقع کے سبب وہ خلیجی ممالک کا رخ کرتے ہیں، جس میں متحدہ عرب امارات میں ۱۸؍ لاکھ، ۱۳؍ لاکھ سعودی عربیہ میں ، اور عمان میں ۷؍ لاکھ ۲۰؍ ہزار افراد مقیم ہیں۔ریسرچ کے مطابق مسلم تارکین وطن کیلئے ہندوستان دوسری سب سے عام پسند ہے۔ اس کے علاوہ عرب امارات میں ۳۶؍ لاکھ، امریکہ میں ۳۰؍ لاکھ، سعودی عربیہ میں ۲۶؍لاکھ ، پاکستان میں ۱۶؍ لاکھ اور عمان میں ہندوستانی تارکین وطن آباد ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بیرن سنگھ کی آڈیو کلپ حقیقی نہیں، منی پور پولیس کی وضاحت

رپورٹ کے مطابق عیسائی عالمی طور پرمذہب کے لحاظ سب سے زیادہ تارکین وطن ہیں، جن کی تعداد ۲۰۲۰ء میں ۴۷؍ فیصد تھی،جو ایسے ملک میں مقیم ہیں جہاں ان کی پیدائش نہیں ہوئی۔ تھنک ٹینک کے مطابق دنیا کی مجموعی آبادی میں سے ۲۸؍ کروڑ یعنی ۶ء۳؍ فیصد افراد بین الاقوامی تارکین وطن ہیں ۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی ۱۹۹۰ء سے ۲۰۲۰ء کے دوران بین الاقوامی تارکین وطن کی تعداد کے اندازے  پر مبنی ہے جس میں ہر پانچ سال کے درمیان ایک وقفہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK