Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ہولی سے قبل ممبئی پولیس نے رہنما اصول جاری کئے، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہ

Updated: March 11, 2025, 6:29 PM IST | Mumbai

ہولی۲۰۲۵ء کی تقریبات سے قبل ممبئی پولیس نے منگل کو ایک احتیاطی حکمنامہ جاری کیا اور کہا کہ وہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہولی۲۰۲۵ء کی تقریبات سے قبل ممبئی پولیس نے منگل کو ایک احتیاطی حکمنامہ جاری کیا اور کہا کہ وہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ احتیاطی حکمنامے میں پولیس نے کہاکہ ’’حالانکہ ہولی، دھولی وندن اور رنگ پنچمی کا تہوار۱۲؍ مارچ۲۰۲۵ء سے۱۸؍ مارچ۲۰۲۵ء تک منایا جائے گا، اور عوامی مقامات پر بے تحاشا رنگین پانی چھڑکنے اور فرقہ وارانہ کلمات ادا کرنے سے فرقہ وارانہ تناؤ اور عوامی امن کے خراب ہونے کا امکان ہے۔‘‘ اس میں مزید کہا گیا کہ عوامی امن اور عوامی تحفظکو برقرار رکھنے کیلئےکچھ حرکات پر پابندی عائد کرناضروری ہے۔ یہ احتیاطی آرڈر اکبر پٹھان، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (آپریشنز)، ممبئی پولیس نے جاری کیا ہے۔  

یہ بھی پڑھئے: ’’لوگ مذہب پرعمل کریں توسماج میں برائیاں پیدا ہی نہ ہوں‘‘

۱- عوامی مقامات پر فحش الفاظ یا نعرے لگانا، یا فحش گانے گانا۔  
۲- اشار ے یا نقل کرنا اور تصاویر، علامات، پلے کارڈز یا کسی بھی دوسری چیزوں کی تیاری، نمائش یا تشہیر کرنا جو وقار، شائستگی یا اخلاقیات کو مجروح کر سکتے ہوں۔  
۳- پیدل چلنے والوں پر رنگین پانی، رنگ یاگلال چھڑکنے کا عمل۔
۴- رنگین یا سادہ پانی یا کسی بھی مائع سے بھرے ہوئے غبارے تیار کرنایا پھینکنا۔
 پولیس نے کہا،کہ ’’جو کوئی بھی اس حکمنامےکی خلاف ورزی کرے گا یا اس کی خلاف ورزی میں مدد کرے گا، اسے مہاراشٹرا پولیس ایکٹ۱۹۵۱ء کی دفعہ۱۳۵؍ کے تحت سزا دی جائے گی۔‘‘ پولیس نے کہا کہ یہ احتیاطی حکمنامہ۱۲؍ مارچ۲۰۲۵ء سے۱۸؍ مارچ ۲۰۲۵ء تک نافذ رہے گا۔  

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی جیت کے جشن کے دوران۲؍گروہوں میں تصادم

سنٹرل ریلوے نے سنیچرکو کہا کہ وہ ہولی کے تہوار کے دوران اضافی بھیڑ سے بچنے کیلئے چھ اسٹیشن —ممبئی سی ایس ایم ٹی، دادر، کرلا ایل ٹی ٹی، ٹھانے اور کلیان پنویل—پر پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت کو چند دنوں کیلئے معطلکر رہی ہے۔ ایک سینئر سی آر اہلکار نے کہا، کہ ’’آنے والے ہولی تہوار کی وجہ سے پلیٹ فارم پر اضافی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے، پلیٹ فارم ٹکٹوں کی فروخت۸؍ مارچ سے۱۶؍ مارچ تک روک دی گئی ہے تاکہ ضرورت سے زیادہ بھیڑ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔‘‘
جمعہ کو ریلوے وزیر اشوینی ویشنو کی سربراہی میں اسٹیشنوں پر بھیڑ کو قابوکرنے کے حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ملک بھر کے۶۰؍ اسٹیشنوں پر اسٹیشنوں کے باہر مستقل انتظار گاہیں بنانے کا فیصلہ شامل ہے جو وقتاً فوقتاً بھاری بھیڑ کا سامنا کرتے ہیں۔ اس تصور کے ساتھ، بھیڑ کو انتظار گاہ کے اندر ہی محدود رکھا جائے گا۔ مسافروں کو پلیٹ فارم پر صرف اس وقت جانے کی اجازت ہوگی جب ٹرینیں پہنچیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK