• Fri, 22 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ممبئی: فرینکفرٹ سے ممبئی جانے والے وستارا کے طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی

Updated: October 17, 2024, 9:55 PM IST | Mumbai

آج فرینکفرٹ، جرمنی سے ممبئی جانے والی وستارا کی فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ آج صبح ۷؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر اس طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ خیال رہےکہ گزشتہ ۴؍ دنوں میں یہ ۱۸؍ ویں فلائٹ ہے جسے بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آج فرینکفرٹ، جرمنی سے ممبئی جانے والی وستارا کی فلائٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ آج صبح ۷؍ بجکر ۴۵؍ منٹ پر اس طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی ہے۔ طیارے میں ۱۳۴؍ مسافر اور ۱۳؍ عملے کے اراکین شامل تھے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ۴؍دنوں میں یہ ۱۸؍ ویں فلائٹ ہے جسے بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ 

اسلام آباد میں جے شنکر نے پاکستان اور چین کو نام لئے بغیر نشانہ بنایا

بوئنگ ۷۸۷۸؍ ایئرکرافٹ کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور چھترپتی شیواجی مہاراج ایئرپورٹ پہنچے کے بعد اس کی نگرانی بھی کی گئی ہے۔ اس ضمن میں وستارا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ’’ہم طیارے کی نگرانی کیلئے سیکوریٹی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ بدھ کو نئی دہلی سے بنگلور جانے والے اکاکساکے طیارے کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد اس کا رخ نئی دہلی کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: گزشتہ ۳؍ دنوں میں ۱۷؍ طیاروں کوبم سے اڑانے کی دھمکیاں، رپورٹ طلب

علاوہ ازیں اسپائس جیٹ کے دو جبکہ انڈیگو کے ۴؍ طیاروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو اسپائس جیٹ کے نامعلوم ترجمان نے بتایا کہ ’’ایئرلائن کو ایکس اکاؤنٹ پر براہ راست ۲؍ طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔‘‘ یاد رہے کہ بدھ کو وزارت داخلہ نے وزارت برائے شہری ہوا بازی کوہدایت دی تھی کہ وہ طیاروںکو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے معاملے میں رپورٹ پیش کرے۔تاہم، اب تک طیاروں کو موصول ہونے والی تمام دھمکیاں جعلی ثابت ہوئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK