• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

میسور: انفوسیس کیمپس میں تیندوے کی آمد، ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت

Updated: December 31, 2024, 7:02 PM IST | Inquilab News Network | Bangluru

میسور کے انفوسیس کیمپس میں تیندے کی آمد کے بعد حفاظت کے پیش نظر تمام ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکار وں نے اسے پکڑنے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۳۱؍ دسمبر کو میسورکے انفوسیس کیمپس میں ایک تیندوا دیکھا گیا، جس کے بعد ملازمین کے تحفظ کے پیش نظرانہیں گھر سے کام کرنے کی ہدایت دی گئی،اسی کے ساتھ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے تیندوے کو پکڑنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے۔اس کے علاوہ حفاظتی عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیمپس کے اندر کسی کو بھی جانے کی اجازت نہ دیں۔ محکمہ جنگلات نے بھی تیندوے کی موجودگی کی تصدیق کی ہے ساتھ ہی کہا کہ ایک ٹاسک فورس کو اسے باز یافت کرنے کا ذمہ سونپا گیا ہے، تیندوا اب تک لاپتہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: موٹر سائیکل سوار کھلے نالے میں گر گیا، ٹھیکیدار کی لاپروائی بے نقاب

منگل کی صبح تقریباً دو بجے سی سی ٹی وی کیمرے میں تیندوے کی موجودگی درج کی گئی۔،ڈپٹی کنزرویٹر آف فاریسٹ (وائلڈ لائف)، آئی بی پربھو گوڈا نے منی کنٹرول کے حوالے سے بتایا کہ ہماری ٹیم ۴؍ بجے موقع پر پہنچ گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کوئی تیندوا ٹیک کمپنی کے احاطے میں داخل ہوا ہو۔ اس سے قبل ۲۰۱۱ء میں بھی ایک تیندوا جنگل سے بھٹک کر کیمپس میں داخل ہو گیا تھا۔ میسور کیمپس ہیبل انڈسٹریل ایریا کے قریب واقع ہے جو ایک مختص جنگل کے قریب ہے۔ دراصل یہ تیندوؤں کا مسکن ہے۔ محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کا دعویٰ ہے کہ اس علاقے میں اکثر تیندوے کی چہل قدمی دیکھی گئی ہے۔شبہ کیا جا رہا ہے کہ خوراک کی تلاش میں یہ تیندوا قدرتی مسکن سے باہر بھٹک کرآگیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: اسپتال میں ڈاکٹر ندارد، خاتون نے راستے میں بچے کو جنم دیا، بچے کی طبیعت بگڑی، علاج نہ ملنے سے موت

بنگلورو کے باہر واقع انفوسیس کے دفاتر کے ملازمین کو بھی ہاسٹل کے کمروں میں ہی رہنے کی  ہدایت جاری کی گئی ہے۔ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ ان اوقات کو مطالعہ کے ذریعے خود کو مزید اہل بنانے میں استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK