• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ناگپور: ہٹ اینڈ رن کیس کی جانچ میں جائیداد کیلئےسسر کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف

Updated: June 13, 2024, 8:48 PM IST | Mumbai

ناگپور میں ہٹ اینڈ رن معاملے کی جانچ میں پولیس نے جائیداد کے تنازع میں بہو کے ذریعے سسر کے قتل کا سنسنی خیز انکشاف کیا۔ ۳۰۰؍ کروڑ سے زیادہ کی جائیداد کیلئے ایک خاتون نے کرایہ کے قاتلوں کے ذریعے اس قتل کو انجام دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناگپور میں ایک خاتون نے ۳۰۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کی جائیداد کیلئے سسر کو قتل کر دیا۔ متاثرہ شخص، جس کی شناخت پروشوتم پٹیوار کے طور پر ہوئی ہے جو ناگپور کا ایک تاجر ہے، ۲۲؍مئی کو ناگپور کے بالاجی نگری میں ایک تیز رفتار کار کی زد میں آ گیا تھا۔ناگپور پولیس نے شہر میں "ہٹ اینڈ رن" کیس میں ایک ۸۲؍سالہ شخص کی موت کی تحقیقات کے دوران ایک لرزہ خیز قتل کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول کی بہو، جس کی شناخت ارچناپٹیوار کے طور پر کی گئی ہے، نے ۳۰۰؍کروڑ روپے کے جائیداد کے تنازع پر قتل کیلئےکرایہ کے قاتلوں کی خدمات حاصل کیں۔ جب کہنیوز ۱۸؍کی خبر کے مطابق، اس معاملےکے ابتداء میں حادثے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ڈرائیور کو کار کے ساتھ چھوڑ دیا گیا تھا،لیکن ایک اعلیٰ پولیس اہلکار کی مداخلت کے بعدازسر نو تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا بھر میں جبراً نقل مکانی پر مجبور کئے جانے والے افراد کی تعداد ۳ء۱۱۷؍ ملین ہو گئی ہے: یو این

منگل کو، پولیس نے ارچنا کو، جو کہ ٹاؤن پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی ہے،، اس کے ساتھیوں - مائیکروا سمال میڈیا انٹرپرائزز کے ڈائریکٹر پرشانت پارلیوار، اور چار دیگر افراد کو اس معاملے میں گرفتار کیا۔ اس معاملے میں گرفتار دیگر افراد کی شناخت مشتبہ کنٹراکٹ کلرنیرج ایشور نیمجے (۳۰؍)سچن موہن دھرمک (۲۹؍)اور فیملی ڈرائیور سارتھک باگڈے (۲۹؍)کے طور پر کی گئی ہے۔ خبررساں ایجنسی نے کے مطابق ایک اور ملزم، پائل ناگیشور (۲۸؍)مرکزی ملزم کاپرسنل اسسٹنٹ ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کا اصل منصوبہ ارچنا، ناگیشوراور بگڈے نے بنایا تھا۔ دھرمک قتل کی سازش کا حصہ بن گیا جب اسے بیئر بار کا لائسنس دینے کا وعدہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا پناہ مانگنے والوں پر پابندیاں عائد کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: فیلیپو گرانڈی

پی ٹی آئی نے کرائم برانچ کے ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ تمام ملزمان کو ۱۵؍جون تک پولس حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ارچنا کو جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،اس دوران پولیس نے دو کاریں، ایک ایس یو وی، ۱۴۰؍گرام سونا،اور ۳؍ لاکھ نقد ضبط کر لیے ہیں۔ ملزمان سے سات موبائل فون اور دیگر سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK